Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-11)

Urdu · 2 min

سوال: میں نے آپ کی کتابیں پڑھی ہیں، آپ کا ماہانہ رسالہ بھی دیکھتا ہوں۔ ایک بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ آپ مسلم اکابر کو ہدفِ تنقید کیوں بناتے ہیں۔ آپ اس کے بغیر بھی اپنی بات کہہ سکتے ہیں۔ آپ جب مسلم اکابر کا نام لے کر ان کو ہدفِ تنقید بناتے ہیں تو اس سے قاری کے دل پر چوٹ لگتی ہے۔

اس قسم کی تنقید کا فائدہ سمجھ میں نہیں آتا۔ محمد خالد ندوی۔ جواب: آپ کی یہ شکایت دراصل ایک غلط فہمی پر مبنی ہے۔ آپ اس قسم کی تحریروں کی بابت یہ سمجھتے ہیں کہ ان میں کچھ شخصیتوں کو ہدفِ تنقید بنایا گیا ہے، حالانکہ اصل بات یہ نہیں ہے۔

اصل یہ ہے کہ میرا مقصد 20ویں صدی کے ایک انوکھے ظاہرِ فنا منن کی توجیہ ہوتا ہے۔ اس ظاہرِ فنا منن کے ساتھ چونکہ بہت سی شخصیتوں کے نام وابستہ ہیں، اس لیے ان کے نام حوالہ بھی ضمناً ان تحریروں میں آ جاتا ہے۔ وہ انوکھا ظاہرِ فنا منن یہ ہے کہ 20ویں صدی میں اسلام کے نام پر بہت بڑی بڑی کوششیں اور قربانیاں سامنے آئیں، مگر ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ میں تاریخِ اسلام کے اس انوکھے ظاہرِ فنا منن کی توجیہ کرنا چاہتا ہوں۔

اس میں ضمنی طور پر شخصیتوں کے نام بھی آ جاتے ہیں۔ اس کا مقصد کسی شخصیت کو الزام دینا نہیں ہوتا، بلکہ ایک تاریخی ظاہرِ فنا منن کی توجیہ تلاش کرنا ہوتا ہے۔ آپ جیسے لوگ اگر اس فرق کو سامنے رکھ کر مطالعہ کریں تو آپ کو میری ان تحریروں سے کوئی شکایت نہ ہوگی۔ کتاب: سوال و جواب جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 11۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.