Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Saum-e- Ramazan
Saum-e- Ramazan

Halal se roza,haram se iftar.

Urdu · 2 min

حلال سے روزہ، حرام سے افطار۔ حضرت انس ابن مالک کہتے ہیں کہ دو عورتوں نے روزہ رکھا اور دونوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر دوسروں کی غیبت کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے بارے میں معلوم ہوا تو آپ نے فرمایا: إنهما لم يصوما، وكيف صام من ضلّ هذا اليوم يأكل لحوم الناس؟ یعنی ان دونوں نے روزہ نہیں رکھا، بھلا اس کا روزہ کیسے ہوگا جو روزہ رکھے اور غیبت کر کے لوگوں کا گوشت کھائے؟

ایک اور روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ نقل ہوئے ہیں: إن هاتين الصامتا عما أحلّ الله لهما، وأفترتا على ما حرّم الله عليهما. مجمع الزوائد، کتاب الصیام، باب الغیبت للصائم۔ یعنی انہوں نے اس چیز سے روزہ رکھا جو اللہ نے ان کے لیے حلال کیا تھا، اور پھر انہوں نے اس چیز سے افطار کر لیا جو اللہ نے ان کے لیے حرام کیا تھا۔ اس حدیث رسول سے معلوم ہوتا ہے کہ روزے میں صرف یہ حرام نہیں ہے کہ آدمی دن کے اوقات میں کھانا کھا لے اور پانی پی لے، اس کے سوا بھی کچھ چیزیں حرام ہیں اور وہ روزے کو باطل کرنے والی ہیں، مثلاً دوسروں کی برائی بیان کرنا۔

جو آدمی روزہ رکھے اور کھانے پینے کی چیزوں سے بچا رہے، لیکن اسی کے ساتھ وہ دوسروں کی برائی بیان کرے، تو اس کا روزہ مطلوب روزہ نہ ہوگا، اس کا روزہ صرف بھوکا اور پیاسا رہنے کے ہم معنی ہوگا۔ روزہ توڑنے کی ایک شکل یہ ہے کہ آدمی روزہ رکھتے ہوئے جان بوجھ کر مادی ممنوعات پر عمل کرنے کا ارتکاب کرے، مثلاً وہ کھانا کھا لے یا پانی پی لے۔ اسی طرح روحانی اور اخلاقی اعتبار سے بھی کچھ ممنوعات ہیں، مثلاً دوسروں کی برائی اور غیبت کرنا۔ اگر آدمی روزہ رکھ کر روحانی اور اخلاقی ممنوعات کا ارتکاب کرے تو ایسے ارتکاب سے بھی اس کا روزہ باطل ہو جائے گا۔

بظاہر روزہ رکھ کر بھی وہ روزے کے ثواب سے محروم رہے گا۔ روزہ غذائی پرہیزگاری کا نام بھی ہے اور اخلاقی پرہیزگاری کا نام بھی۔ روزے میں اخلاقی پرہیز بھی اسی طرح ضروری ہے جس طرح غذائی پرہیز۔ کتاب صوم رمضان، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 18۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.