سیاسی انقلاب کی نوعیت: سیاسی انقلاب کی اہمیت اسلام میں کیا ہے؟ اسلامی نقطۂ نظر سے سیاسی انقلاب دراصل اس کا نام ہے کہ اہلِ حق کو اہلِ باطل پر غلبہ حاصل ہو جائے۔ الصف سورہ نمبر 61 آیت 9: قرآن کی صراحت کے مطابق یہ غلبہ خدا کی توفیق اور نصرت سے حاصل ہوتا ہے۔ وَمَن نَصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ سورہ نمبر 3 آیت 126: اور خدا کی نصرت کا استحقاق حاصل کرنے کی واحد لازمی شرط دعوت ہے۔
اہلِ حق جب دعوت کے عمل کو اس کی تمام صالح شرائط کے ساتھ شروع کریں، اور اس کو کرتے ہوئے اتمامِ حجت کے قریب پہنچا دیں، تو اس وقت اس دعوتی عمل کی تکمیل کے نتیجے میں ایک طرف اہلِ حق انعام کے مستحق ہو جاتے ہیں اور دوسری طرف اہلِ باطل سزا کے مستحق۔ اس وقت خدائی منصوبے کے تحت حالات میں تبدیلی شروع ہو جاتی ہے۔ اہلِ حق خدائی طاقت سے مسلح ہو کر اہلِ باطل پر غالب آ جاتے ہیں۔ دعوتِ حق اور اتمامِ حجت کے بغیر محض سیاسی کارروائیوں سے کبھی کسی مسلم گروہ کو غیر مسلم طاقتوں پر غلبہ حاصل نہیں ہو سکتا۔
یہ خدا کی سنت ہے، اور خدا کی سنت میں کبھی تبدیلی نہیں ہوتی۔ الأنعام سورہ نمبر 6 آیت 131 غیر مسلم اقوام کے لیے غلبے کا فیصلہ خدا کے عام قانونِ امتحان کے تحت ہوتا ہے۔ يونس سورہ نمبر 10 آيت 14 مگر اہلِ ایمان کے لیے غلبے کا فیصلہ قانونِ اتمامِ حجت کے تحت ہوتا ہے۔ اگر ہم غیر مسلم گروہ پر دعوتی عمل کو انجام نہ دیں تو ہم کو یہ امید بھی نہ کرنی چاہیے کہ غیر مسلم گروہ پر ہمیں غلبہ عطا کیا جائے گا۔
دعوتی عمل ہی تو غیر مسلم گروہ پر غلبے کی قیمت ہے۔ پھر جب قیمت ادا نہ کی گئی ہو تو متاعِ مطلوب آخر کس طرح حاصل ہوگی؟ پھر جب قیمت ادا نہ کی گئی ہو تو متاعِ مطلوب آخر کس طرح حاصل ہوگی؟ کتاب: راہِ عمل مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 179۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.