Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Raah-e-Amal Maazi,Haal aur Mustaqbil ka Jayeza
Raah-e-Amal Maazi,Haal aur Mustaqbil ka Jayeza

Ehsaas-e-nush ka fuqdaan

Urdu · 3 min

احساسِ نُسخ کا فقدان۔ مولانا محمد ادریس کاندہلوی کی ایک کتاب سیرت کے موضوع پر ہے، اس کا نام "سیرت المصطفیٰ" ہے۔ اس کتاب کے آغاز میں مولانا شاہ محمد اشرف علی تھانوی کے "کلماتِ بابرکات" بطور تصدیق شامل ہیں۔ یہ کتاب دوسری بار 1980 میں دیوبند سے شائع ہوئی ہے۔

مصنف نے ایک مقام پر ان لوگوں کا جواب دیا ہے جو اسلام میں قتال کو دفاعی سمجھتے ہیں۔ مصنف کا خیال ہے کہ قتال یا جہاد فی سبیل اللہ ایک ہجومی اور اقدامی فعل ہے، اور قانونِ خداوندی کو علی الاعلان جاری کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، نہ کہ محض دشمنوں کے مقابلے میں اپنی حفاظت اور مدافعت کے لیے۔ اس سلسلے میں وہ اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں: کیا خلفائے راشدین کے تمام جہادات دفات تھے؟ کوئی جہاد ان میں سے اقدامی نہ تھا؟

اور کیا سلاطینِ اسلام کے ہندوستان پر حملے بھی اقدامی نہ تھے؟ ایک ہزار سال قبل کیا کسی لالا رام اور دھوتی پرشاد کی مجال تھی کہ وہ کسی اسلامی حکومت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکیں؟ اور مسلمانوں پر حملہ کرنے کا تصور بھی کر سکیں؟ اور شاہانِ اسلام ان کی مدافعت کے لیے اٹھیں؟

صفحہ 10۔ اس عبارت میں لالا رام اور دھوتی پرشاد کا جو انداز ہے، وہ بتا رہا ہے کہ مصنف کے دل میں غیر قوم کے لیے کس قدر تحقیری اور غیر ہمدردانہ جذبہ بھرا ہوا ہے۔ یہی موجودہ زمانے کے تمام مسلمانوں کا حال ہے۔ اقوامِ غیر کے لیے ان کے سینے میں نفرت اور تحقیق کے سوا اور کچھ نہیں۔

موجودہ مسلمانوں کی تمام تقریروں اور تحریروں میں یہ جذبات دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ زمانے کے مسلمانوں نے دوسری قوموں کے لیے نُسخ اور خیرخواہی کا جذبہ کھو دیا ہے۔ یہ احساس اتنا زیادہ عام ہے کہ شاید اس میں کوئی استثنا نہیں۔ اقوامِ غیر کے لیے اس غیر ہمدردانہ نفسیات کی موجودگی میں یہ ناممکن ہے کہ ان کے لیے مسلمانوں میں کسی حقیقی دعوتی عمل کا ظہور ہو سکے۔

کتاب "راہِ عمل" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 137۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.