کنگ شپ کا نظام: اس دور میں انسان نے اپنی آزادی کا غلط استعمال، یعنی misuse کیا۔ کچھ انسانوں نے اپنی آزادی کا غلط استعمال کرتے ہوئے دنیا میں بادشاہت، یعنی کنگ شپ کا نظام قائم کر لیا۔ بادشاہت کے نظام نے وسائل پر اپنی اجارہ داری، یعنی monopoly، قائم کر لی۔ اس نظام کے تحت انسان کی آزادی بہت محدود ہو گئی، اور انسان کے لیے ترقی کا دروازہ عملاً بند ہو گیا۔
اب خالق کی مرضی یہ ہوئی کہ اس سیاسی اجارہ داری، یعنی political monopoly، کو ختم کر کے تمام انسانوں کو یکساں طور پر عمل کا موقع دیا جائے۔ اس کے لیے ایک انقلاب درکار تھا۔ اس انقلاب کو لانے کے لیے ایک تیار ٹیم، یعنی prepared team، کی ضرورت تھی۔ اس مقصد کے لیے اللہ رب العالمین نے پیغمبر ابراہیم کو استعمال کیا۔
پیغمبر ابراہیم نے اپنی فیملی کو لے کر عرب کے صحرا میں ذبح عظیم، الصافات، سورہ نمبر 107 آیت 37 کا ثبوت دیا۔ یہ صحرائی پروسیس کا لمبا دور تھا، جو تقریباً 2500 سال کے اندر پورا ہوا۔ الرسالہ، ستمبر 2020، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 16۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.