Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Qiyamat ka Alarm
Qiyamat ka Alarm

Intezare maseeh.

Urdu · 2 min

انتظار مسیح: مسیح کی آمدِ ثانی کے بارے میں عام طور پر لوگ سخت غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے بطور خود مسیح کا ایک پرعجوبہ تصور قائم کر رکھا ہے۔ اپنے اس تصور کے مطابق وہ ایک پرعجوبہ شخصیت کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں، حالانکہ اس معاملے میں نصوص کا مطالعہ بتاتا ہے کہ حضرت مسیح کسی پراسرار شخصیت کے طور پر ظاہر نہیں ہوں گے۔ اس حقیقت کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس بات کا سخت اندیشہ معلوم ہوتا ہے کہ امت مسلمہ میں دوبارہ وہی صورتحال پیش آئے جو اس سے پہلے امت یہود کے ساتھ پیش آئی تھی۔

قرآن میں بتایا گیا ہے کہ یہود آخری رسول کی آمد کا انتظار کر رہے تھے، لیکن جب آخری رسول آیا تو یہود نے اس کو ماننے سے انکار کر دیا (سورہ البقرہ آیت 89) کیونکہ وہ یہود کو ان کے اپنے مفروضہ تصور کے مطابق نظر نہ آیا۔ امت مسلمہ کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے دوبارہ یہ اندیشہ ہے کہ لوگ اپنے مفروضات کے مطابق ایک خود ساختہ مسیح کی آمد کا انتظار کرتے رہیں گے جو کہ کبھی آنے والا نہیں۔ وہ اسی انتظار میں رہیں گے یہاں تک کہ اچانک قیامت آ جائے گی، اور لوگوں کے حصے میں ابدی حسرت اور محرومی کے سوا کچھ اور نہ آئے گا۔ مسیح، امت مسلمہ کے ایک فرد کے مصلحانہ رول کا نام ہے، نہ کہ جسمانی طور پر آسمان سے نازل ہونے والی کسی پراسرار شخصیت کا نام۔

امت مسلمہ کے ایک فرد کا یہ رول عیسیٰ ابن مریم کے رول کے مشابہ ہوگا، اس لیے اس کو امت مسلمہ کا مسیح کہا گیا ہے۔ کتاب: قیامت کا علام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 62۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.