Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Qiyamat ka Alarm
Qiyamat ka Alarm

Khudavandi mudaqalat ka muamala.

Urdu · 2 min

خداوندی مداخلت کا معاملہ: مہدی کے بارے میں سنن ابن ماجہ کتاب الفتن باب خروج المہدی میں ایک روایت آئی ہے، اس کا ایک حصہ یہ ہے: «يُصلِحُهُ اللهُ في ليلةٍ» "خدا ایک رات میں اس کی اصلاح کر دے گا"۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مہدی کا ظہور اس زمانے میں ہوگا جبکہ دنیا میں فتنہ دوہما کا دور آ چکا ہوگا۔ یہ ایک ایسی شدید صورتحال ہوگی جبکہ کوئی شخص نہ اپنی ذاتی کوشش سے ہدایت کی روشنی پا سکے گا اور نہ کوئی ادارہ ایسا ہوگا جو اس عمومی بگاڑ کے دور میں مہدی جیسی شخصیت کی تشکیل کر سکے۔ ایسا واقعہ براہِ راست خدا کی مداخلت کے ذریعے ہوگا۔

خدا کی خصوصی مداخلت کے بغیر ایسا ہونا ممکن نہیں۔ ایسا اس لیے ہوگا تاکہ خدا کے بندوں کو خدا کا سچا راستہ دکھایا جا سکے۔ مہدی کے بارے میں حدیث میں آیا ہے کہ «يُوَاطِئُ إِسْمُهُ إِسْمِي» یعنی اس کا نام میرے نام کے موافق ہوگا۔ یہاں نام سے مراد صفت ہے، جیسا کہ دوسری روایت سے واضح ہوتا ہے۔

دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں: «يُشْبِهُهُ فِي الْخُلُقِ وَلَا يُشْبِهُهُ فِي الْخَلْقِ» ابو داؤد کتاب المہدی۔ یعنی مہدی بااعتبار داخلی صفت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہ ہوگا، نہ کہ بااعتبار ظاہری ہیئت۔ کتاب قیامت کا علام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 49۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.