Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Qiyamat ka Alarm
Qiyamat ka Alarm

Mahdi ki pahchan.

Urdu · 2 min

مہدی کی پہچان: مہدی جب ظاہر ہوگا تو اس کی پہچان کیا ہوگی؟ یہ پہچان حدیث کے مطابق خود اس کے لقب میں موجود ہے۔ مہدی صرف ایک لقب ہے، وہ اس کا اسمِ ذات نہیں۔ مہدی کا لفظی مطلب ہے ہدایت پایا ہوا شخص، گائیڈڈ پرسن۔

مہدی کا لفظ منفی معنی میں نہیں ہے، بلکہ وہ مثبت معنی میں ہے۔ اس اعتبار سے مہدی کا لفظی مطلب ہوگا: صحیح ہدایت پایا ہوا شخص، رائٹلی گائیڈڈ پرسن۔ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مہدی کا ظہور فتنہ دوہیما کے زمانے میں ہوگا۔ اس وقت تمام لوگ معرفتِ حق کے بارے میں اندھیرے میں پڑے ہوئے ہوں گے۔

ایسے تاریک دور میں معرفتِ حق کی روشنی کسی کو صرف خدا کی خصوصی توفیق سے مل سکتی ہے، یعنی وہابی طور پر، نہ کہ اقتصابی طور پر۔ سیاہ فتنے کے دور میں کوئی شخص نہ بطور خود سچائی کو پا سکے گا، اور نہ وہاں دوسرا کوئی شخص موجود ہوگا جو اس کو سچائی کی روشنی دکھائے۔ حقیقت یہ ہے کہ فتنہ دوہیما کے دور میں کسی کو صرف خداوند ذوالجلال کی طرف سے ہدایت مل سکتی ہے۔ مہدی کا مہدی ہونا اپنے آپ میں بتا رہا ہے کہ مہدی کی پہچان کیا ہے۔

وہ پہچان یہ ہے کہ مہدی اپنے ماحول کے برعکس استثنائی طور پر ایک ہدایت یاب انسان ہوگا، جبکہ لوگ عمومی طور پر ہدایتِ حق سے محروم ہو چکے ہوں گے۔ مہدی ایک استثنائی انسان کا نام ہے، اور یہی استثنا وہ چیز ہے جس کے ذریعے پہچاننے والے اس کو پہچانیں گے۔ مہدی نہ خود اپنے مہدی ہونے کا دعویٰ کرے گا، اور نہ آسمان سے یہ آواز آئے گی کہ فلاں شخص مہدی ہے، اس کو مانو اور اس کا اتباع کرو۔ کتاب قیامت کا علام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 45۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.