Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Qiyamat ka Alarm
Qiyamat ka Alarm

Mahdi ya rajule momin.

Urdu · 2 min

مہدی یا رجلِ مومن؟ اب اس دور کے اُس مثبت کردار کو لیجیے جس کا ذکر حدیث میں مہدی یا رجلِ مومن کے الفاظ میں کیا گیا ہے۔ یہ کردار بھی کوئی پراسرار کردار نہیں، یہ ایک معلوم کردار ہے جس کو عام اصولوں کے تحت مطالعہ کر کے سمجھا جا سکتا ہے۔ مہدی یا رجلِ مومن کے ذریعے ادا کیے جانے والے مثبت کردار کے دو پہلو ہیں: معرفت اور دعوت۔

یعنی نئے دریافت کردہ حقائق کی روشنی میں معرفتِ اعلیٰ کا حصول، اور اسی طرح نئے حاصل شدہ ذرائع کی مدد سے اسلام کی دعوت کو مؤثر انداز میں عالمی سطح پر پھیلانا۔ یہ دونوں پہلو قرآن اور حدیث میں پیشگی طور پر بیان کر دیے گئے ہیں۔ جدید دریافتوں کے ذریعے معرفتِ اعلیٰ کے حصول کا امکان قرآن کی سورہ نمبر 41 میں پیشگی طور پر بیان کر دیا گیا تھا۔ اس آیت کا ترجمہ یہ ہے: "عنقریب مستقبل میں ہم لوگوں کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے، آفاق میں بھی اور انفس میں بھی، یہاں تک کہ اُن پر پوری طرح یہ کھل جائے کہ یہ قرآن حق ہے۔

" سورہ حامم السجدہ آیت 53۔ قرآن کی یہ آیت 7ویں صدی عیسوی کے ربع اول میں اتری تھی۔ اُس وقت پیشگی طور پر یہ خبر دی گئی تھی کہ آئندہ ایسا ہوگا کہ کائنات میں چھپی ہوئی خدائی نشانیاں انسانی تحقیق کے نتیجے میں دریافت کی جائیں گی۔ یہ نشانیاں خود علمِ انسانی کی سطح پر قرآن کی صداقت کو ثابت کریں گی۔

یہ پیشین گوئی موجودہ زمانے میں واقعہ بن چکی ہے۔ اس طرح کام کا ابتدائی 50% حصہ انجام پا چکا ہے۔ اب مہدی یا رجلِ مومن کا کام یہ ہے کہ وہ ان حقائق کو جانے، اور بقیہ 50% حصے کی تکمیل کر کے اُن کو معرفتِ اعلیٰ کے حصول کا ذریعہ بنائے۔ کتاب: قیامت کا علام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 44۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.