Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Naar-e-Jahannam
Naar-e-Jahannam

سب سے بڑا حادثہ

Urdu · 2 min

ہماری دنیا میں جو سب سے بڑا حادثہ پیش آ رہا ہے، وہ یہ کہ یہاں بسنے والے انسانوں میں سے تقریباً 10 لاکھ آدمی ہر روز مر جاتے ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ موت کے فرشتے کل کے لیے جن 10 لاکھ آدمیوں کی فہرست تیار کر رہے ہیں، اس میں اس زمین پر چلنے والوں میں سے کس کس کا نام ہو۔ ہم میں سے ہر شخص کو موت آنی ہے، مگر ہم میں سے کوئی شخص نہیں جانتا کہ اس کی موت کب آئے گی۔ اور جن لوگوں کے درمیان ہم زندگی گزار رہے ہیں، ان کے متعلق بھی کچھ نہیں معلوم کہ ان میں سے کون کل اٹھا لیا جائے گا، اور کون کل کے بعد سننے اور دیکھنے کے لیے باقی رہے گا۔

یہ آنے والا وقت ہم میں سے ہر شخص کی طرف دوڑا چلا آ رہا ہے۔ ہر زندہ انسان اس خطرے میں مبتلا ہے کہ کل اس کی موت آ جائے، اور اس کے بعد نہ اس کے لیے سننے کا موقع باقی رہے اور نہ ہمارے لیے سنانے کا۔ یہ صورتحال بتا رہی ہے کہ کرنے کا اصل کام کیا ہے۔ کرنے کا اصل کام یہ ہے کہ ہم میں سے ہر شخص آخرت کی فکر کرے، اور دوسرے انسانوں کو زندگی کے اس حقیقی مسئلے سے آگاہ کرے۔

دنیا کی آبادی اگر 4 ارب ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کو 4 ارب کام کرنے ہیں۔ کیونکہ آج کا ہر آدمی حقیقت سے غافل ہے۔ ہر آدمی اس کا محتاج ہے کہ اس کو حقیقت کا علم پہنچایا جائے۔ کوئی بڑا طوفان ٹوٹنے والا ہو تو چھوٹی باتیں بھول جاتی ہیں۔

موت بلاشبہ سب سے بڑا طوفان ہے۔ اگر آدمی کو اس کا احساس ہو تو وہ سب سے زیادہ موت کے بارے میں سوچے اور سب سے زیادہ موت کے بارے میں چرچا کرے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.