Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Naar-e-Jahannam
Naar-e-Jahannam

بہت جلد

Urdu · 2 min

دولت، عزت، اولاد، اور اقتدار وہ چیزیں ہیں جن کو آدمی سب سے زیادہ چاہتا ہے۔ وہ ان کو حاصل کرنے کے لیے اپنا سب کچھ لگا دیتا ہے۔ مگر موت کا واقعہ بتاتا ہے کہ اس دنیا میں کسی کے لیے اپنی خواہشوں کی تکمیل ممکن نہیں۔

اس دنیا میں آدمی ان چیزوں کو نہیں پا سکتا جن کو وہ سب سے زیادہ پانا چاہتا ہے۔ آدمی اگر یہ سوچے کہ کسی چیز کو پانے کا کیا فائدہ، جبکہ چند ہی روز بعد اس کو چھوڑ کر چلا جانا ہے، تو اس کے اندر قناعت آ جائے اور دنیا کی تمام لوٹ کھسوٹ ختم ہو جائے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ یہاں پانے اور نہ پانے میں بہت زیادہ فرق نہیں۔ جو پانا اگلے دن کھونا بننے والا ہو، اس پانے کی کیا قیمت ہے؟

آدمی اپنی ساری کوشش خرچ کر کے جو چیز حاصل کرتا ہے، وہ صرف اس لیے ہوتی ہے کہ اگلے لمحہ وہ اسے کھو دے۔ ہر زندگی بالآخر موت سے دوچار ہونے والی ہے۔ ہر وہ محبوب چیز جس کو آدمی اپنے گرد و پیش جمع کرتا ہے، اس کو چھوڑ کر وہ دنیا سے اس طرح چلا جاتا ہے کہ پھر کبھی اس کی طرف نہیں لوٹتا۔ آدمی آج میں جیتا ہے، وہ کل کو بھولا ہوا ہے۔

آدمی دوسرے کا گھر اجاڑ کر اپنا گھر بناتا ہے، حالانکہ اگلے دن وہ قبر میں داخل ہونے والا ہے۔ آدمی دوسرے کے اوپر جھوٹے مقدمے چلا کر اس کو انسانی عدالت میں لے جاتا ہے، حالانکہ فرشتے خود اس کو خدا کی عدالت میں لے جانے کے لیے اس کے پاس کھڑے ہوئے ہیں۔ آدمی دوسرے کو نظرانداز کر کے اپنی عظمت کے گنبد میں خوش ہوتا ہے، حالانکہ بہت جلد اس کا گنبد اس طرح ڈہ جانے والا ہے کہ اس کی ایک اینٹ بھی دیکھنے کے لیے باقی نہ رہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.