اجتہاد محض ایک ذہنی مشغلہ نہیں، اجتہاد اہلِ اسلام کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔ اجتہادی عمل کے ذریعے اہلِ اسلام ہر زمانے میں اپنی دینی حیثیت کو از سرِ نو قائم کرتے رہتے ہیں، اور بدلے ہوئے حالات میں اسلام کو از سرِ نو منتخب کر کے یہ ثابت کرتے ہیں کہ اسلام ایک ابدی مذہب ہے۔ وہ ہر آنے والے زمانے میں اتنا ہی مناسب، یعنی relevant، ہے جتنا کہ کسی قدیم زمانے میں۔ گویا کہ اجتہاد کا عمل اسلامی فکر کو مسلسل طور پر مطابقِ وقت، یعنی update، بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.