Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Masail-e-Ijtehad
Masail-e-Ijtehad

مطالعۂ حدیث کے درجات

Urdu · 2 min

ابتدائی دور کے محدثین کا عظیم کارنامہ ہے کہ انہوں نے حدیثوں کو، کہ انہوں نے حدیثوں کی جمع اور تدوین کا انتہائی مشکل کام انجام دیا۔ یہ گویا مطالعۂ حدیث کا ابتدائی درجہ تھا۔ اس کے بعد اگلی نسل کا یہ کام ہے کہ وہ حدیثوں کا جامع انڈیکس تیار کر کے حدیثوں سے علمی استفادے کو آسان بنا دے۔ اس کے بعد اس معاملے کا تیسرا درجہ یہ ہے کہ صحابہ اور تابعین اور تبع تابعین کے زمانے میں احادیث کی جو تشریحات کی گئیں، ان کو مرتب کیا جائے تاکہ ان احادیث کو سمجھنے کے لیے ابتدائی بیک گراؤنڈ معلوم ہو سکے۔

اس کے بعد اس معاملے کا چوتھا درجہ یہ ہے کہ ان احادیث کا مطالعہ زمانی حالات کے پس منظر میں کیا جائے تاکہ ان احادیث کا توسیع مفہوم معلوم کیا جا سکے۔ احادیث کے توسیع مفہوم سے کیا مراد ہے؟ اس کے چند نمونے اوپر کی مثالوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح اس معاملے کا پانچواں درجہ یہ ہو سکتا ہے کہ تمام صحیح احادیث کا مکمل انسائیکلوپیڈیا تیار کیا جائے تاکہ جدید انسان کے لیے اس کے اپنے مانوس اسلوب میں حدیثوں کا مطالعہ ممکن ہو سکے، وغیرہ۔

حدیث کے مطالعے کے درجات جو یہاں بتائے گئے، وہ حتمی درجات نہیں ہیں۔ یہ مثالیں صرف اس مسئلے کو بتانے کے لیے دی گئی ہیں کہ تخلیدی مطالعے کے مقابلے میں اجتہادی مطالعے کا فرق کیا ہے، اور اس سے انسان کو کیا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.