زمانے کے خلاف۔ موجودہ زمانہ گلوبلائزیشن کا زمانہ ہے؛ ساری دنیا ایک گلوبل ولیج کی مانند ہو گئی ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو موجودہ زمانے میں تشدد یا مسلح جدوجہد ایک ایسی چیز بن چکی ہے جو زمانے کے خلاف عمل، یعنی اناکرونزم، کی حیثیت رکھتی ہے۔ موجودہ زمانے میں جو لوگ ہتھیار کی لڑائی لڑ رہے ہیں، ان سے پوچھیے کہ وہ کیوں جنگ کر رہے ہیں، تو وہ بتائیں گے کہ قائم شدہ حکومت کو بدلنے کے لیے وہ جنگ کر رہے ہیں۔
وہ کہیں گے کہ ہم ایک نیا نظام بنانا چاہتے ہیں، اور اس مقصد کے لیے حکومت پر قبضہ کرنا ضروری ہے، مگر یہ بات صرف زمانے سے بے خبری کا نتیجہ ہے۔ موجودہ زمانے میں ایسی تبدیلیاں ہو چکی ہیں کہ اب کسی کو حکومت پر قبضہ کرنے کی ضرورت نہیں؛ وہ حکومت پر قبضہ کیے بغیر ہر وہ کام کر سکتا ہے جو وہ چاہتا ہے۔ کتاب "مسائل اجتہاد"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 254۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.