Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Masaail-e-Ijtihaad
Masaail-e-Ijtihaad

Khamoshi ki taaqat.

Urdu · 2 min

خاموشی کی طاقت۔ حضرت عمر فاروق اسلامی تاریخ کے دوسرے خلیفہ ہیں، ان کا ایک قول ان الفاظ میں نقل کیا گیا ہے: "أميت الباطل بالصمت عنه" "تم لوگ باطل کو ہلاک کرو اس کے بارے میں چپ رہ کر۔ " فطرت کے قانون کے مطابق اس دنیا میں حق کو زندگی ملتی ہے اور باطل کے لیے موت مقدر ہے۔ ایسی حالت میں باطل کی ہلاکت کے لیے صرف اتنا کافی ہے کہ اس کے بارے میں خاموشی اختیار کر لی جائے۔

باطل کے خلاف بولنا یا اس کے خلاف ہنگامہ کرنا اس کو زندگی دیتا ہے، اور باطل کو نظرانداز کر کے اس کے بارے میں چپ رہنا اس کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔ باطل کے بارے میں چپ رہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کو نظرانداز کیا جائے، اس کے خلاف کسی ردعمل کا اظہار نہ کیا جائے، اس کے مقابلے میں احتجاج اور صف آرائی کا طریقہ اختیار نہ کیا جائے۔ تاہم ایسا کرنا صرف ان لوگوں کے لیے ممکن ہے جو فطرت کی طاقت کو جانیں اور اس پر بھروسہ کر سکیں۔ جو لوگ فطرت کی طاقت کو نہ جانیں، وہی لوگ باطل کے خلاف ہنگامہ آرائی کر کے اس کو زندگی دینے کا سبب بن جاتے ہیں۔

کتاب "مسائل اجتہاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 206۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.