Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Masaail-e-Ijtihaad
Masaail-e-Ijtihaad

Non Violence ka tariqa.

Urdu · 2 min

نان وائلنس کا طریقہ: حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبرِ اسلام نے فرمایا: إن الله يعطي على الرفق ما لا يعطي على العنف. مسلم، کتاب البر، ابو داؤد، کتاب الادب، سنن ابن ماجہ، کتاب الادب، سنن الدارمی، کتاب الرقاق، مسند احمد، جلد 1، صفحہ 112۔ یعنی اللہ نرمی پر وہ چیز دیتا ہے جو وہ سختی پر نہیں دیتا۔ یہ دراصل فطرت کے اس قانون کا بیان ہے جو خدا نے موجودہ دنیا میں قائم کر رکھا ہے۔

اسی قانون کی بنا پر ایسا ہے کہ جب کوئی شخص نرمی اور عدم تشدد کی حدود میں رہ کر کام کرے تو اس کا کام زیادہ نتیجہ خیز بن جاتا ہے، اور جو شخص سختی اور تشدد کا طریقہ اختیار کرے، اس کا کام آگے بڑھنے کے بجائے اور پیچھے کی طرف چلا جاتا ہے۔ اصل یہ ہے کہ جب بھی کوئی شخص سختی اور تشدد کا طریقہ اختیار کرے تو اس کی کوششیں غیر ضروری طور پر دو محاذوں میں بٹ جاتی ہیں۔ ایک محاذ اپنی داخلی تعمیر کا، اور دوسرا محاذ خارجی حریف سے لڑنے کا۔ اس کے برعکس جو شخص نرمی اور عدم تشدد کا طریقہ اختیار کرے، اس کے لیے یہ ممکن ہو جاتا ہے کہ وہ اپنی تمام موجود طاقتوں کو صرف ایک محاذ، داخلی تعمیر کے محاذ پر لگائے، اور اس کے فطری نتیجے کے طور پر زیادہ بڑی ترقی حاصل کر لے۔

اس حدیث میں فطرت کے اس قانون کا ذکر ہے جس پر ہماری دنیا کا نظام چل رہا ہے۔ یہاں جو کچھ کسی کو ملتا ہے، وہ اسی نظام کے تحت ملتا ہے، اس کے بغیر نہیں۔ فطرت کا یہ نظام تمام تر امن اور عدم تشدد کے اصول پر قائم ہے۔ اس لیے یہاں جب بھی کسی کو کچھ ملے گا، امن اور عدم تشدد کے اصول پر ملے گا، اس سے انحراف کر کے کسی کو کچھ ملنے والا نہیں۔

کتاب "مسائل اجتہاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 200۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.