Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Masaail-e-Ijtihaad
Masaail-e-Ijtihaad

Jihad pur amn amal ka naam hai.

Urdu · 3 min

جہاد پر امن عمل کا نام ہے۔ ملا علی قاری مشہور عالم اور فقیہ ہیں، ان کا پورا نام یہ ہے: علی ابن سلطان محمد نور الدین الملا الحروی القاری۔ ملا علی قاری ہرات میں پیدا ہوئے، ان کی وفات 1014 ہجری یعنی 1606 عیسوی میں مکے میں ہوئی۔ انہوں نے مختلف اسلامی موضوعات پر کثیر تعداد میں کتابیں لکھیں، یعنی کتاب الاعلام۔

ملا علی قاری کی ایک کتاب کا نام "مرقات المصابیح" ہے، جو مشکات المصابیح کی شرح میں لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں ملا علی قاری کتاب الجہاد کے تحت لکھتے ہیں کہ جہاد کے لفظ میں لغوی طور پر جدوجہد اور مشقت کا مفہوم ہے۔ اس کے بعد وہ لکھتے ہیں ثم غلب في الإسلام على قتال الكفار یعنی پھر جہاد کا لفظ اسلام میں اہل کفر سے جنگ کے لیے استعمال ہونے لگا۔ ہر لفظ کا ایک لغوی مفہوم ہوتا ہے اور دوسرا استعمالی مفہوم، یہی معاملہ جہاد کا بھی ہے۔

جہاد کا لفظ جہد سے نکلا ہے، لغوی طور پر اس کے معنی کوشش کے ہیں، اس میں مبالغے کا مفہوم ہے۔ استعمال میں یہ لفظ مختلف قسم کی جدوجہد کے لیے لکھا یا بولا جاتا ہے، انہی میں سے ایک جنگ بھی ہے۔ تاہم اس کا استعمال صرف اس استثنائی جنگ کے لیے خاص ہے جو فی سبیل اللہ کی گئی ہو۔ ملک و مال کے لیے جو جنگ کی جائے اس کو جہاد نہیں کہا جائے گا۔

قرآن میں اس سلسلے میں دو مختلف لفظ استعمال کیے گئے ہیں: جہاد اور قتال۔ جب پر امن جدوجہد مراد ہو تو وہاں قرآن میں جہاد کا لفظ استعمال ہوتا ہے، مثلاً قرآن کے ذریعے پر امن دعوتی جدوجہد (سورہ الفرقان آیت 52)۔ اور جب باقاعدہ جنگ مراد ہو تو وہاں قرآن میں قتال کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، مثلاً آل عمران 121۔ تاہم بعد کے زمانے میں جہاد کا لفظ اکثر قتال کے ہم معنی لفظ کے طور پر استعمال کیا جانے لگا۔

جہاد کے لفظ کے اس استعمال کو اگر بالفرض درست مانا جائے، تب بھی وہ جہاد کے لفظ کا ایک توسیع استعمال ہوگا، نہ کہ اس کا حقیقی استعمال۔ اپنے حقیقی مفہوم کے اعتبار سے جہاد ایک پر امن عمل کا نام ہے، نہ کہ متشددانہ عمل کا نام۔ جہاد کا عمل انسان کو ذہنی اور روحانی طور پر بدلنے کے لیے ہوتا ہے، نہ کہ انسان کو قتل کرنے کے لیے۔ کتاب "مسائل اجتہاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 194۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.