Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Masaail-e-Ijtihaad
Masaail-e-Ijtihaad

Zahni tanao.

Urdu · 2 min

ذہنی تناؤ۔ جدید صنعتی دور نے انسانی زندگی کو بعض نئی قسم کی پیچیدگیوں میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ چیزیں ابتدائی درجے میں ہمیشہ موجود تھیں، مگر موجودہ انتہائی درجے میں ان کا تجربہ انسان کو پہلی بار ہوا ہے۔ انہی میں سے ایک نمایاں مسئلہ وہ ہے جس کو ذہنی تناؤ یعنی mental tension کہا جاتا ہے۔

peace of mind کے ڈسٹرب ہونے کا سبب زیادہ تر وہ چیز ہوتی ہے جس کو tension یا stress کہا جاتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دنیا میں کسی بھی شخص کے لیے tension اور stress سے بچنا ممکن نہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اس معاملے میں کیا کیا جائے؟ مگر میں کہوں گا کہ tension یا stress کوئی برائی یعنی evil نہیں، بلکہ وہ انسان کے لیے ایک نعمت یعنی boon کی حیثیت رکھتی ہے۔

کیونکہ اگر آدمی کے اندر mental tension نہ ہو تو اس کے اندر brain starming نہیں ہوگی۔ اور اگر brain starming نہ ہو تو mind کے اندر وہ سرگرمیاں یعنی activities پیدا نہیں ہوں گی جو اعلیٰ intellectual development کا واحد ذریعہ ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ tension اور stress کا یہ کوئی صحت مند حل نہیں ہے کہ اس کو روکنے کی کوشش کی جائے یا اس کو مکمل طور پر دبانے کی کوشش کی جائے۔ اس قسم کا حل ایک قسم کی ذہنی تقدیر یعنی intellectual anasthesia ہے۔

ایسی تقدیر ذہنی ترقی کے عمل کو روک کر انسان کو حیوانی سطح پر لے جانے کے ہم معنی ہے۔ So the solution lies in managing the crisis tension and not in suppressing it. کتاب "مسائل اجتہاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 133۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.