Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Masaail-e-Ijtihaad
Masaail-e-Ijtihaad

Misalon se istedlal.

Urdu · 2 min

مثالوں سے استدلال: اکثر لوگ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے فرضی مثال دیا کرتے ہیں، مگر اس قسم کا طریقہ ادب ہے، نہ کہ استدلال۔ کسی نے درست طور پر کہا ہے کہ تمثیل کا طریقہ استدلال کا سب سے کمزور طریقہ ہے۔ Analogy is the weakest form of argument. مثلاً جن لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ ہر مذہب نجات کا ذریعہ ہے، ہر مذہب یکساں طور پر خدا تک پہنچانے والا ہے، اس نظریے کو ثابت کرنے کے لیے یہ تمثیل دی جاتی ہے کہ کسی پہاڑ کی چوٹی پر ایک بلڈنگ ہو تو پہاڑ کے جس طرف سے بھی آدمی چڑھ کر اوپر جائے، وہ آخر کار بلڈنگ تک پہنچ جائے گا۔

اسی طرح جس مذہبی طریقے کی پیروی کی جائے، وہ آخر کار آدمی کو ایک خدا تک پہنچا دے گا۔ علمی تجزیہ اس تمثیل کو بالکل غلط ثابت کرتا ہے۔ مثلاً کلکتہ جانے والا ایک مسافر دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر ہو تو وہ دیکھے گا کہ وہاں درجنوں گاڑیاں مختلف پٹریوں پر کھڑی ہوئی ہیں۔ اب اگر وہ ایسا کرے کہ وہ مذکورہ فارمولے پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی گاڑی پر بیٹھ جائے، تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ لازماً اس کو کلکتہ پہنچا دے۔

تمثیلی استدلال کی بنیادی غلطی یہ ہے کہ وہ ایک صورتحال میں بظاہر درست نظر آتا ہے، لیکن اگر صورتحال کو بدل دیا جائے تو اس کا سارا استدلال بے معنی ہو جائے گا۔ چنانچہ مذکورہ تمثیلی استدلال پہاڑ کی چوٹی کے معاملے میں بظاہر درست نظر آتا ہے، مگر یہی تمثیلی استدلال ریلوے اسٹیشن کے معاملے کی صورت میں غیر متعلق اور بے معنی ہو کر رہ جاتا ہے۔ کتاب "مسائل اجتہاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 113۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.