Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Masaail-e-Ijtihaad
Masaail-e-Ijtihaad

Raazdari.

Urdu · 2 min

رازداری۔ فتح مکہ کے واقعات کے ذیل میں آیا ہے کہ مدینے میں آپ نے سفر کے لیے تیاری کا حکم دیا، عام مسلمان ضروری تیاری میں مصروف ہو گئے۔ اس زمانے میں حضرت ابوبکر صدیق اپنی صاحبزادی عائشہ کے گھر میں آئے، جو پیغمبر اسلام کی اہلیہ تھیں۔ وہ اس وقت ضروری تیاری کر رہی تھیں۔

حضرت ابوبکر صدیق نے اپنی صاحبزادی سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ نے تم کو اس کا حکم دیا ہے؟ حضرت عائشہ نے کہا کہ ہاں۔ حضرت ابوبکر صدیق نے دوبارہ پوچھا کہ یہ تیاری کہاں کے سفر کے لیے ہے؟ حضرت عائشہ نے جواب دیا کہ خدا کی قسم مجھ کو نہیں معلوم، واللہ ما أدري۔

سیرت ابن ہشام، جلد 3، صفحہ 14۔ پیغمبر اسلام کی سنتوں میں سے ایک سنت یہ تھی کہ آپ نازک معاملات میں ہمیشہ رازداری کا طریقہ اختیار فرماتے تھے۔ یہی آپ نے فتح مکہ کی مہم میں کیا۔ مدینے سے آپ اپنے دس ہزار اصحاب کے ساتھ نکلے، مگر آپ نے لوگوں کو یہ نہیں بتایا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔

صحابہ کہتے ہیں کہ ہم چلتے ہوئے اس مقام پر پہنچے جہاں سے راستہ سیدھا مکے کی طرف جاتا تھا۔ اس وقت ہم نے جانا کہ یہ سفر مکے کے لیے ہے۔ نازک اجتماعی معاملات میں رازداری بے حد اہم ہے۔ اکثر اوقات کامیابی کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ فریق ثانی کو آپ کے منصوبے کا پیشگی علم نہ ہو سکے۔

پیغمبر اسلام نے اس حکمت کو نہایت اہتمام کے ساتھ اپنی زندگی میں اختیار فرمایا۔ کتاب مسائل اجتہاد، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 95۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.