سائنس سادہ طور پر عالمِ حقائق کے مطالعے کا نام ہے۔ قرآن میں یہی صفت اہلِ ایمان کی بتائی گئی ہے کہ وہ زمین و آسمان کی بناوٹ پر غور کرتے ہیں۔ آلِ عمران 191۔ اس اعتبار سے ایک سائنسدان وہی کام کرتا ہے جو ایک مومن کرتا ہے۔
تاہم دونوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ سائنسدان کا عمل صرف تحقیق کے لیے ہوتا ہے، اور مومن کا عمل عبرت کے لیے۔ سائنسدان کے پیشِ نظر علم برائے علم ہوتا ہے، اور مومن کے پیشِ نظر علم برائے مقصد۔ سائنسدان اضافۂ علم پر مطمئن ہوتا ہے، اور مومن اضافۂ ایمان پر۔
اسلام، پندرہویں صدی میں۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.