Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Maut ki yaad kya hai

Urdu · 3 min

موت کی یاد کیا ہے؟ موت کی یاد کیا ہے؟ موت کی یاد کا مطلب دراصل یہ ہے کہ موت رُخی منصوبہ بندی، یعنی ڈیتھ اورینٹڈ پلاننگ کی جائے۔ موت کی صورتحال سے عہدہ برا ہونے کے لیے اس کی پیشگی تیاری کی جائے۔

موت کے لیے سوچنا ویسا ہی ہے جیسے زندگی کے لیے سوچنا۔ کسی گھر میں جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو فوراً ہی اس کی زندگی کی پلاننگ شروع ہو جاتی ہے۔ اس کو تعلیم کے ایک ایسے کورس میں داخل کیا جاتا ہے جس کی تکمیل اس کے لیے بہتر جاب کی یقینی ضمانت ہو۔ یہی معاملہ موت کا ہے۔

موت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ آدمی اپنے آپ کو اس کے لیے تیار کرے کہ وہ موت کے بعد کے مرحلےِ حیات میں اپنے لیے ایک اچھی جگہ حاصل کر سکے۔ موت کی یاد کا مطلب یہ ہے کہ آدمی موت کے بعد پیش آنے والے مرحلہِ حیات پر غور کرے۔ وہ اس کے مطابق اپنا ذہن بنائے۔ وہ اپنے اندر وہ صفات پیدا کرے جو موت کے بعد کی زندگی میں کام آنے والی ہیں۔

وہ اپنے اندر ایسی شخصیت کی تعمیر کرے جو موت کے بعد کے حالات میں اس کو سرفرازی عطا کرنے والی ہو۔ موجودہ زندگی میں اگر ایک شخص اچھی تعلیم حاصل نہ کر سکے تو اپنی عمر کے باقی حصے میں وہ ہمیشہ حسرت یعنی ریگریٹ میں پڑا رہتا ہے۔ وہ سوچتا رہتا ہے کہ کاش میں نے اچھی تعلیم حاصل کی ہوتی تو آج میں اچھا جاب حاصل کر سکتا تھا۔ یہی معاملہ زیادہ بڑے پیمانے پر موت کے بعد آنے والے مرحلہِ حیات یعنی پوسٹ ڈیتھ پیریڈ کا ہے۔

جو لوگ موت سے پہلے موت کے بعد والی زندگی کے لیے تیاری کریں، وہ وہاں خوشیوں کے ماحول میں زندگی گزاریں گے۔ اور جو لوگ ایسا نہ کر سکیں، وہ ہمیشہ کے لیے حسرت میں پڑے رہیں گے، جبکہ دنیا کی حسرت کے مقابلے میں آخرت کی حسرت ناقابلِ بیان حد تک دردناک ہے۔ کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 540۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.