Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Maut kya hai

Urdu · 3 min

موت کیا ہے؟ موت ایک ایسی سنگین حقیقت ہے جس کا سامنا ہر عورت اور مرد کو لازماً کرنا ہے۔ کوئی بھی، چھوٹا یا بڑا، کمزور یا طاقتور، اس عام قانون سے مستثنیٰ نہیں۔ موت کیا ہے؟

موت ایک لفظ میں موجودہ دنیا سے جبری اخراج ہے، اور اگلی دنیا میں جبری داخلہ۔ Death is a compulsory exit from this world and a compulsory entrance to the next world. زندگی ایک سفر ہے، اور موت اس سفر کا اختتام۔ موت کا مطلب یہ ہے کہ آدمی موجودہ دنیا سے نکل کر آخرت کی دنیا میں داخل ہو جائے۔

یہ داخلہ ایک ابدی داخلہ ہے۔ دوسرے سفروں میں واپسی ممکن ہوتی ہے، لیکن موت کا سفر ایک ایسا سفر ہے جس کے بعد پچھلی دنیا کی طرف واپسی ممکن نہیں۔ موت کا یہ پہلو اتنا سنگین ہے کہ حدیث کے الفاظ میں وہ ہر قسم کی لذتوں کو ڈھا دینے والا ہے۔ جو آدمی موت کو حقیقی طور پر یاد رکھے، وہ دنیا میں رہتے ہوئے آخرت میں جینے لگے گا۔

موت ایک ایسا واقعہ ہے جب آدمی اچانک اکیلا ہو جاتا ہے۔ اس کا گھر، اس کا خاندان، اس کے ساتھی، اس کا کاروبار، اس کی شہرت و عظمت—ہر چیز اچانک اس سے الگ ہو جاتی ہے۔ وہ ایک ایسی جگہ پہنچ جاتا ہے جہاں وہ مکمل طور پر بے سہارا ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ دنیا میں اس کے لیے یہ موقع تھا کہ وہ یہاں کے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اپنے لیے ایک دنیا کی تعمیر کرے۔

موت کے بعد یہ تمام ذرائع اس کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر وہ چاہے کہ وہ دوبارہ اپنی زندگی کا نیا منصوبہ بنائے اور پھر سے اپنی زندگی کی تشکیل کرے، تو آخرت کے عالم میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔ موت زندگی کا خاتمہ نہیں، موت ایک نئے دورِ حیات کا آغاز ہے۔ عقلمند وہ ہے جو آج کے ملے ہوئے مواقع کو کل کے لیے استعمال کرے۔

کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 539۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.