Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Maut-Islaah ka sab se bada zaria

Urdu · 4 min

موت اصلاح کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ موت کو بہت زیادہ یاد کرو۔ أَكْثِرُوا ذِكْرَ هَادِمِ اللَّذَّاتِ الْمَوْتِ مگر عجیب بات ہے کہ یہی چیز لوگوں کی زندگی میں سب سے زیادہ مفقود ہے۔ اس کا سبب غالباً یہ ہے کہ انسان کے ڈی این اے میں سب کچھ ہے، مگر اس میں موت کا اندراج نہیں۔

لیکن موت کو یاد کرنے کے لیے ڈی این اے میں اس کے اندراج کی ضرورت نہیں، کیونکہ روزانہ صبح و شام لوگ مرتے رہتے ہیں، اور یہی عام واقعہ اس کے لیے کافی ہے کہ لوگ اپنے مرنے کو مسلسل طور پر یاد رکھیں۔ وہ ایک لمحے کے لیے بھی موت سے غافل نہ ہوں۔ موت گویا کہ ایک حدِ فاصل ہے۔ موت گویا کہ ایک حدِ فاصل ہے۔

موت کے ایک طرف موجودہ دنیا ہے، جس کو ایک سرسبز باغ یعنی گرین گارڈن کہا جا سکتا ہے۔ موت کے دوسری طرف آخرت کی دنیا ہے، جو گویا کہ ایک صحرا یعنی ڈیزرٹ ہے۔ موت کے وقت ایسا ہوتا ہے کہ اچانک آدمی موجودہ سرسبز دنیا سے نکل کر ایک لامحدود صحرا میں پہنچ جاتا ہے۔ وہ اچانک پاتا ہے کہ پچھلی سرسبز دنیا میں اب وہ واپس نہیں جا سکتا۔

اس کے آگے وہ لامحدود صحرا ہوتا ہے، جہاں اس کے لیے زندگی کے سامانوں میں سے کوئی سامان موجود نہیں۔ حدیث میں آیا ہے کہ كَفَىٰ بِالْمَوْتِ وَعِظًا البیہقی، رحمہ الحدیث 1072۔ یعنی انسان کی نصیحت کے لیے موت ہی کافی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اگر موت کو یاد کرتا رہے تو صرف یہی چیز اس کی زندگی کی اصلاح کے لیے کافی ہو جائے گی۔

حقیقت یہ ہے کہ موت کی یاد، کیارمبوٹ کی اصطلاح میں، گویا ماسٹر اسٹروک کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ آدمی کی پوری زندگی کو بدل دیتی ہے۔ موجودہ دنیا میں انسان مختلف سہاروں کے درمیان جیتا ہے۔ یہ سہارے اس کو ہمیشہ بھلاوے میں رکھتے ہیں۔

موت کی یاد اس کو بتاتی ہے کہ یہ تمام سہارے اچانک ٹوٹ جائیں گے۔ موت آتے ہی آدمی بالکل بے سہارا بن کر رہ جائے گا۔ موت کا یہی وہ پہلو ہے جس کی بنا پر اس کو اصلاح کا سب سے بڑا ذریعہ بتایا گیا ہے۔ کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 537۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.