Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Jannat kya hai

Urdu · 4 min

جنت کیا ہے؟ ایک نوجوان کو جدید طرز کی لگژری کار ملی، وہ اس کو دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ جب وہ اس لگژری کار کے اندر داخل ہو کر اس کی آرام دہ سیٹ پر بیٹھا تو اس نے کہا، "میں اپنے آپ کو بادشاہ کی طرح محسوس کر رہا ہوں، I feel like a king. " دوسرا انسان وہ ہے جس نے اس جدید طرز کی لگژری کار کو دیکھا تو وہ یہ سوچ کر حیرانی میں پڑ گیا کہ کیا زبردست وہ انجینئرنگ مائنڈ ہوگا جس نے اس شاندار کار کا منصوبہ بنایا اور پھر اس کو عملاً تیار کر لیا۔

اس مثال میں پہلا انسان اپنی ذات میں جی رہا ہے اور دوسرا انسان انجینئر کی ذات میں۔ پہلا انسان کار میں خوش ہے، دوسرا انسان کار بنانے والے کے کمالات کا اعلیٰ اعتراف کر رہا ہے۔ اس مثال سے جنت کے معاملے کو سمجھا جا سکتا ہے۔ جنت میں داخل ہونے والے دو قسم کے لوگ ہوں گے: ایک وہ جو جنت کی نعمتوں کو پا کر خوش ہوں، جو جنت کی پرراحت زندگی میں گم ہو جائیں۔

یہ وہ لوگ ہیں جو مخلص شخصیت کے حامل تھے لیکن وہ اعلیٰ معرفت کے درجے کو نہ پہنچ سکے۔ دوسرے اہل جنت وہ ہیں جو اعلیٰ معرفت کی سطح پر مومن بنے ہوں۔ یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے تو وہ جنت بنانے والے کے کمالات میں سرشار رہیں گے۔ وہ سوچیں گے کہ وہ خدا کتنی قدرت والا خدا ہے جس نے انسان کے اندر لذت کا احساس پیدا کیا اور پھر لذت کے تمام سامانوں کی تخلیق کی، اور پھر جنت کی وہ آئیڈیل دنیا بنائی جہاں احساس لذت اور سامان لذت دونوں اکٹھا ہوں، اور وہ ابدی طور پر خوف اور حزن سے خالی زندگی گزارتے رہیں۔

احساس لذت اور سامان لذت دونوں خدا کی تخلیق ہیں۔ اسی طرح جنت بھی خدا کی ایک تخلیق ہے۔ جنت کا تجربہ بلاشبہ خدا کی معرفت کا اعلیٰ تجربہ ہوگا۔ جنت کی معرفت اس کا اولین پہلو ہے اور جنت کی راحت اس کا ثانوی پہلو۔

کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 502۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.