Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Jannat ki dua.

Urdu · 4 min

جنت کی دعا: جنت کے لیے سب سے زیادہ مؤثر دعا کیا ہے؟ یہ وہ دعا ہے جو کسی ایسے پوائنٹ آف ریفرنس کے حوالے سے کی گئی ہو جو خدا کی رحمت کو انووک کرنے والا ہو۔ دعا کی یہی وہ قسم ہے جس کو حدیث میں اسمِ اعظم کے ساتھ دعا کرنا بتایا گیا ہے۔ ایسی دعا کسی انسان کی زبان سے اس وقت نکلتی ہے جبکہ وہ شب و روز اسی میں جی رہا ہو۔

مثال کے طور پر قرآن کی سورہ فاطر میں بتایا گیا ہے کہ اہلِ ایمان جب جنت میں داخل کیے جائیں گے تو جنت کو دیکھ کر وہ کہیں گے: الحمد لله الذي أذهب عنّا الحزن سورہ نمبر 35، آیت 34۔ اس آیت کو پڑھ کر آپ کا شعور آپ کو یاد دلائے کہ موجودہ دنیا بھی جنت کی مانند ہے، فرق صرف یہ ہے کہ موجودہ دنیا جنت مال حزن یعنی Paradise with Sorrow ہے، جبکہ آخرت کی جنت جنت بغیر الحزن یعنی Paradise without Sorrow ہوگی۔ پھر آپ کو یاد آئے کہ موجودہ حزن والی دنیا امکان کی مصلحت کی بنا پر ہر ایک کو دی گئی ہے، جبکہ آخرت کی بے حزن دنیا صرف کچھ خوش قسمت انسانوں کو ملے گی۔ اب اس تصور کو لے کر آپ قرآن کو پڑھیں اور پھر اس آیت تک پہنچیں: وَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنْثَىٰ تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ سورہ نمبر 53، آیات 21 تا 22۔

اس آیت پر غور کرتے ہوئے آپ کو اپنا معاملہ یاد آئے اور آپ تڑپتے ہوئے الفاظ میں یہ کہیں کہ خدایا تو انسانوں کے لیے غیر منصفانہ تقسیم یعنی Unfair division کو ناپسند کرتا ہے، پھر کیا تو خود ایسا کرے گا کہ دنیا کی زندگی میں تو مجھ کو حزن والی جنت دے اور آخرت میں برعکس معاملہ کرتے ہوئے تو اس جنت کو مجھ سے چھین لے، جبکہ کچھ اور لوگوں کے ساتھ تو ایسا کرے کہ دنیا میں ان کو حزن والی جنت دے اور آخرت میں تو ان کو حزن سے خالی جنت عطا کر دے۔ میں تجھ سے یہ امید کرتا ہوں کہ تو جس سلوک کو انسان کے لیے ناپسند کرتا ہے، اس کو تو میرے معاملے میں اختیار نہیں کرے گا۔ تو نے جس طرح مجھ کو دنیا میں حزن والی جنت دی ہے، اسی طرح تو مجھ کو آخرت میں حزن سے خالی جنت بھی عطا فرما دے۔ کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 495۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.