Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Shukr ya sarkashi.

Urdu · 3 min

شکر یا سرکشی ایک اچھی چیز آپ کو ملتی ہے، اس کو اگر آپ اپنی محنت اور قابلیت کا نتیجہ سمجھیں تو آپ کے اندر سرکشی کا جذبہ پیدا ہوگا۔ اور اگر آپ اس کو خدا کی طرف سے ملی ہوئی چیز سمجھیں تو آپ کے اندر شکر کا جذبہ جاگ اٹھے گا۔ پہلی کیفیت کا نام گمراہی ہے، اور دوسری کیفیت کا نام ہدایت یابی۔ موجودہ دنیا کو امتحان کی مصلحت کے تحت بنایا گیا ہے؛ تمام واقعات بلاشبہ اللہ کی مرضی سے اور اس کے اذن سے ہو رہے ہیں، مگر تمام واقعات پر اسباب کا پردہ ڈال دیا گیا ہے۔

آدمی کا امتحان یہ ہے کہ وہ اسباب کے ظاہری پردے کو ہٹا کر اصل واقعے کو دیکھے اور اس پر ایمان لائے۔ آپ کے اندر ایک چیز کی طلب پیدا ہوتی ہے، آپ اس کے لیے کوشش شروع کرتے ہیں، آپ کی کوشش مختلف مراحل سے گزرتی ہے۔ کہیں آپ اپنا ذہن استعمال کرتے ہیں، کہیں اپنی عملی طاقت لگاتے ہیں، اور کہیں اپنا اثاثہ خرچ کرتے ہیں۔ اس طرح بظاہر اسباب و علل کے راستے سے گزرتے ہوئے آپ اپنے انجام تک پہنچتے ہیں، آپ اپنے مقصود کو پا لیتے ہیں۔

اب اگر آپ کو صرف ظاہر بی نگاہ حاصل ہے تو آپ اپنی کامیابی کو اپنی کوشش کا نتیجہ سمجھیں گے، لیکن اگر آپ کو وہ نگاہ حاصل ہو جو باتوں کو اس کی گہرائی کے ساتھ دیکھ سکے، تو آپ جان لیں گے کہ جو ہوا وہ خدا کے کرنے سے ہوا، یہ میرا کوئی ذاتی کارنامہ نہیں۔ یہی وہ مقام ہے جہاں آدمی کا امتحان ہو رہا ہے۔ آدمی پر لازم ہے کہ وہ ظاہری پردے کو پھاڑ کر اندرونی حقیقت کو دیکھے۔ بظاہر اپنے ہاتھ سے ہونے والے کام کے بارے میں وہ یہ دریافت کرے کہ وہ حقیقتاً خدا کے ہاتھ سے انجام پا رہا ہے۔

جو لوگ اس بصیرت کا ثبوت دے سکیں، وہی معرفت والے لوگ ہیں، اور جو لوگ اس بصیرت کا ثبوت نہ دے سکیں، وہی وہ لوگ ہیں جو معرفت سے محروم رہے۔ کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 330۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.