Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Tajriba aur dua.

Urdu · 3 min

تجربہ اور دعا: 30 جولائی 2010 کو میں آل انڈیا ریڈیو سن رہا تھا، اناؤنسر نے ایک واقعہ بیان کیا۔ اس نے بتایا کہ لندن کا ایک شخص جاب کی تلاش میں تھا، اس نے کئی کمپنیوں اور اداروں میں کوشش کی، مگر اس کو جاب نہیں ملا۔ آخر کار اس نے ایک انوکھی تدبیر کی: اس نے ایک پلیکارڈ پر لکھا، "برائے مہربانی مجھے ایک جاب دیجیے" "Please give me a job." اس پلیکارڈ کو لے کر وہ لندن کی ایک سڑک پر کھڑا ہو گیا۔ بارش ہونے لگی، تب بھی وہ وہاں اسی طرح کھڑا رہا۔

شام کو لندن کا ایک ٹمبر مرچنٹ وہاں سے گزرا۔ اس نے پلیکارڈ کے مضمون کو پڑھا، وہ اپنی سواری سے اتر کر اس آدمی کے ساتھ آیا، اور اس کو اپنا پتہ دیتے ہوئے کہا، "کل تم میرے آفس میں آ جاؤ، میں تم کو جاب دوں گا" اور پھر اگلے دن اس کو جاب مل گیا۔ میں نے ریڈیو پر اس واقعے کو سنا تو دل میں ایک بے چینی پیدا ہوئی۔ مجھے موت اور آخرت اور جنت یاد آئی۔

میں نے اللہ سے دعا کرتے ہوئے کہا، "Please give me a seat in the paradise. " یہ ایک سادہ مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسی تجربے کو پوائنٹ آف ریفرنس بنا کر دعا کرنے کا مطلب کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ دنیا میں زندگی گزارتے ہوئے ہم بار بار مختلف قسم کے تجربات سے گزرتے ہیں۔ بار بار ہمارے سامنے مختلف قسم کے واقعات پیش آتے ہیں۔

اگر آدمی کا ذہن بیدار ہو اور اس کو اللہ کی معرفت حاصل ہو چکی ہو، تو یہ تجربات اور واقعات اس کے لیے پوائنٹ آف ریفرنس بن جائیں گے۔ ان تجربات اور واقعات کے حوالے سے وہ بار بار اللہ کا ذکر کرے گا۔ کیفیت سے بھری ہوئی دعائیں اس کی زبان سے نکلتی رہیں گی۔ بظاہر وہ ایک مادی دنیا میں رہے گا، لیکن یہ مادی دنیا اس کے لیے رزقِ روحانی کا ایک عظیم دسترخوان بن جائے گی۔

کتابِ معرفت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 320۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.