Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Dua kya hai.

Urdu · 4 min

دعا کیا ہے؟ دعا کوئی سادہ چیز نہیں، دعا دراصل خدا کو انووک کرنا ہے۔ دعا گویا کہ خدا کی قدرت کو مخاطب کرنا ہے۔ بلاشبہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک سچی دعا جب ایک عاجز انسان کی زبان سے نکلتی ہے تو بلاشبہ وہ خدا کی غیرت کے لیے ایک چیلنج کے ہم معنی ہوتی ہے۔

جب ایک عاجز انسان حقیقی سائل بن کر اللہ کے آگے اپنا ہاتھ اٹھاتا ہے تو وہ اپنے مسئلے کو اللہ کا مسئلہ بنا دیتا ہے۔ اس وقت گویا اللہ کے لیے ممکن نہیں رہتا کہ وہ اس کو خالی ہاتھ لوٹا دے۔ یہی وہ حقیقت ہے جس کو ایک حدیث رسول میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: إِنَّ اللَّهَ حَيٌّ كَرِيمٌ يَسْتَحِيِّ إِذَا رَفَعَ الرَّجُلُ إِلَيْهِ يَدَيْهِ أَنْ يَرُدَّهُمَا صِفْرًا خَائِبَتَيْنِ. الترمذی، رحمہ اللہ، حدیث 3556۔

دعا کی ایک صورت یہ ہے کہ آدمی "ربنا آتنا فی الدنيا حسنہ" إلى آخره جیسی دعائیں یاد کر لے اور اس کو پڑھتا رہے۔ دوسری زیادہ مؤثر صورت یہ ہے کہ کسی واقعے کو پوائنٹ آف ریفرنس بنا کر دعا کی جائے، مثلاً برٹش دور میں لکھنؤ میں ایک کلیکٹر تھے، ان کا نام صدیق حسن یعنی آئی سی ایس تھا، انہوں نے اس زمانے کے ایک ڈاکو سکھوا کو پکڑا اور اس کو ہتھکڑی لگا کر ڈاک بنگلے کے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ یہ سخت سردی کا زمانہ تھا، رات کے وقت صدیق حسن صاحب راؤنڈ پر نکلے تو ان کو دیکھ کر سکھوا ڈاکو نے کہا: "جنٹ صاحب، آپ کا سکھوا سردی کھا رہا ہے۔ " جنٹ صاحب، آپ کا سکھوا سردی کھا رہا ہے۔

یہ سن کر صدیق حسن صاحب اپنے کمرے میں گئے اور خود اپنا کمبل لا کر سکھوا ڈاکو کو اوڑھا دیا۔ اس واقعے کو لے کر کوئی کہے کہ خدایا، سکھوا ایک مجرم تھا، اسی کے ساتھ وہ ایک عاجز انسان تھا۔ کلیکٹر نے سکھوا کے عاجز ہونے کی حیثیت کو اس کے مجرم ہونے کی حیثیت سے الگ کر کے دیکھا اور پھر اس کے ساتھ مہربانی کا معاملہ کیا۔ "تو بھی میرے ساتھ اسی طرح کا معاملہ فرما۔

میرے قصوروار ہونے کی حیثیت کو نظر انداز کر اور عاجز ہونے کی حیثیت سے میرے ساتھ رحمت کا معاملہ فرما۔ " اگر کوئی بندہ اس طرح کہے تو عین ممکن ہے کہ اللہ اس کی التجا کو قبول کرتے ہوئے اس کو معاف کر دے۔ کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 309۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.