Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Aaj ki sabse badi khabar.

Urdu · 3 min

آج کی سب سے بڑی خبر: اخبار کا ہاکر آواز لگا کر اخبار بیچ رہا تھا۔ آج کی سب سے بڑی خبر، آج کی سب سے بڑی خبر۔ میں نے سوچا کہ اخبار کے ہاکر کے لیے آج کی سب سے بڑی خبر وہ ہے جو اس کے اخبار میں پہلے صفحے پر چھپی ہے، لیکن آج کی سب سے بڑی خبر وہ ہے جو کائناتی سطح پر ظہور میں آئی ہے۔ یہ کائناتی خبر کیا ہے؟

وہ خبر یہ ہے کہ کل کا ڈوبا ہوا سورج آج دوبارہ روشنی اور حرارت دینے کے لیے طلوع ہو گیا ہے۔ ہواؤں کے ذریعے انسان کے لیے آکسیجن کی سپلائی آج بھی مسلسل جاری ہے۔ زمین کی گردش، یعنی روٹیشن، کل کی طرح آج بھی نہایت صحت کے ساتھ ہو رہی ہے۔ دریاؤں میں تازہ پانی کے چشمے بدستور بہہ رہے ہیں۔

ہوائیں کل کی طرح آج بھی بدستور چل رہی ہیں۔ زمین کی سطح پر زندگی کی سرگرمیاں آج بھی بدستور جاری ہیں۔ ہماری دنیا میں لائف سپورٹ سسٹم، جو کل شام تک قائم تھا، وہ آج بھی بدستور قائم ہے، وغیرہ۔ ایک شخص نے کہا ہے کہ صبح کے وقت جب تم دیکھو کہ سورج کی کرنیں تمہارے کمرے میں داخل ہو گئی ہیں تو تم اپنے بستر سے اٹھو اور چِلّا کر کہو کہ "ایک اور سنہری صبح!

" یہ بات صرف سورج کے لیے نہیں ہے، بلکہ وہ فطرت، یعنی نیچر، کے ہر واقعے کے لیے ہے۔ حتیٰ کہ بہت سے واقعات، جو بظاہر چھوٹے واقعات معلوم ہوتے ہیں، وہ بھی اپنی حقیقت کے اعتبار سے اتنا ہی بڑے ہیں جتنا کہ دوسرے بڑے بڑے واقعات۔ ایک عام واقعے میں خاص پہلو کو دریافت کرنا، یہی توسم سورہ نمبر 15 آیت 75 ہے، اور یہی توسم معرفت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ معرفت ایک زندہ تجربہ ہے۔

معرفت ایک مسلسل دریافت کا نام ہے۔ معرفت یہ ہے کہ آدمی مادی دنیا سے روحانی غذا حاصل کر سکے۔ معرفت کوئی پراسرار چیز نہیں۔ معرفت وہی چیز ہے جس کو دوسرے الفاظ میں ذہنی ارتقاء، یعنی انٹلیکچول ڈیولپمنٹ، کہا جاتا ہے۔

کتابِ معرفت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 269۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.