Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Do intezaamaat.

Urdu · 3 min

دو انتظامات: انسان کو اللہ تعالیٰ نے خصوصی عنایات کے ساتھ پیدا کیا، یہ عنایتیں بنیادی طور پر دو قسم کی ہیں۔ ان میں سے ایک کو قرآن میں احسن تقویم، سورہ نمبر 95 آیت 4 کہا گیا ہے، اور دوسری عنایت کے لیے قرآن کی اس آیت میں اشارہ ہے: وَآتَيكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُهُ سورہ نمبر 14 آیت 34۔ یعنی خدا نے تم کو وہ سب کچھ دیا جو تم نے اس سے مانگا۔ احسن تقویم کو دوسری جگہ، سورۃ احسن، سورہ نمبر 39 آیت 64 کے لفظ میں بیان کیا گیا ہے۔

اس سے مراد یہ ہے کہ انسان کو نہایت موضوع جسم دیا گیا ہے۔ انسانی جسم بہت سے آرگنز یا نظامات کا مجموعہ ہے، مثلاً دیکھنے کا نظام، سننے کا نظام، سانس لینے کا نظام، بولنے کا نظام، ہضم کا نظام، گردش خون کا نظام، حرکت کا نظام وغیرہ۔ انسان کی عمر جب بڑھتی ہے تو ایک ایک نظام معطل ہونے لگتا ہے، یہاں تک کہ سارے نظام معطل ہو جاتے ہیں، اور انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ دوسرا انتظام وہ ہے جو انسانی وجود کے باہر، خارجی دنیا میں کیا گیا ہے، مثلاً روشنی اور حرارت کا نظام، ہوا کا نظام، آکسیجن کی سپلائی کا نظام، پانی اور بارش کا نظام، زراعت کا نظام وغیرہ۔

یہ خارجی نظامات انسانی زندگی کے لیے لازمی طور پر ضروری ہیں۔ یہ نظامات اگر جزئی یا کلی طور پر معطل ہو جائیں تو انسانی زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ مذکورہ تقسیم میں دوسرے نظام کو لائف سپورٹ سسٹم کہا جاتا ہے۔ اسی طرح پہلے نظام کو آرگن سپورٹ سسٹم کہا جا سکتا ہے۔

انہی دونوں انتظامات پر انسان کی زندگی قائم ہے۔ ان دونوں انتظامات کو گہرائی کے ساتھ جاننا آدمی کے لیے معرفت کا دروازہ کھولتا ہے۔ اس کے نتیجے میں شکر کے اعلیٰ جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ اس سے آدمی کے اندر تمام مثبت صفات پیدا ہوتی ہیں، مثلاً تواضع، سنجیدگی، اعتراف حق وغیرہ۔

کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 232۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.