Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Ruhani taraqqi.

Urdu · 3 min

روحانی ترقی۔ روحانی ترقی کیا ہے؟ روحانی ترقی اپنی داخلی شخصیت میں ربانی بیداری لانے کا دوسرا نام ہے۔ مادی خوراک انسان کے جسمانی وجود کو صحت مند بناتی ہے، اسی طرح انسان کا روحانی وجود ان لطیف تجربات کے ذریعے صحت مند بنتا ہے جن کو قرآن میں "رزقِ رب" سورہ نمبر 20 آیت 131 کہا گیا ہے۔

16 جولائی 2004 کا واقعہ ہے۔ اس دن دہلی میں سخت گرمی تھی، دوپہر بعد دیر تک کے لیے بجلی چلی گئی، چھت کا پنکھا بند ہو گیا۔ میں اپنے کمرے میں سخت گرمی کی حالت میں بیٹھا ہوا تھا۔ دیر تک میں اسی حالت میں رہا، یہاں تک کہ بجلی آ گئی اور پنکھا چلنے لگا۔

یہ ایک اچانک تجربے کا لمحہ تھا۔ پنکھا چلتے ہی جسم کو ٹھنڈک ملنے لگی۔ ایسا محسوس ہوا جیسے اچانک مصیبت کا دور ختم ہو گیا اور اچانک راحت کا دوسرا دور آ گیا۔ اس وقت مجھے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیثیں یاد آئیں جن میں بتایا گیا ہے کہ دنیا مومن کے لیے مصیبت کی جگہ ہے۔

جب مومن کی موت آئے گی تو اچانک وہ اپنے آپ کو جنت کے باغوں میں پائے گا۔ دنیاوی زندگی کا پرمصیبت دور اچانک ختم ہو جائے گا، اور عین اسی وقت اخروی زندگی کا پرراحت دور شروع ہو جائے گا۔ جب یہ تجربہ گزرا تو میری فطرت میں چھپے ہوئے ربانی احساسات جاگ اٹھے۔ مادی واقعہ روحانی واقعے میں تبدیل ہو گیا۔

میرے دل نے کہا کہ کاش خدا میرے ساتھ ایسا ہی معاملہ فرمائے۔ جب میرے لیے دنیا سے رخصت ہونے کا وقت آئے تو وہ ایک ایسا لمحہ ہو جو اچانک دورِ مصیبت سے دورِ راحت میں داخلے کے ہم معنی ہو جائے۔ روحانیت دراصل ایک ذہنی سفر، یعنی انٹلیکچول جرنی ہے۔ ایک ایسا سفر جو آدمی کو مادیت سے اوپر اٹھا کر معنویت تک پہنچا دے۔

یہ سفر داخلی سطح پر ہوتا ہے۔ دوسرے لوگ بظاہر اس سفر کو نہیں دیکھتے، لیکن خود مسافر انتہائی گہرائی کے ساتھ اس کو محسوس کرتا ہے۔ روحانیت انسان کو انسان بناتی ہے۔ جس آدمی کی زندگی روحانیت سے خالی ہو، اس میں اور حیوان میں کوئی فرق نہیں۔

کتابِ معرفت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 219۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.