جدید تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ یہ تبدیلیاں دنیا میں کس لیے آئی ہیں؟ اس کا مقصد لوگوں کو آرام و عیش فراہم کرنا نہیں ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ ان تمام مواقع اور ان تمام امکانات کو دعوت الی اللہ کے کام میں استعمال کیا جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ دعوت کا کام اتنا زیادہ مطلوب کام ہے کہ اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے پورے دور کو بدل دیا۔ موجودہ زمانے میں زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہر اعتبار سے تبدیلی واقع ہوئی ہے۔
یہ تبدیلیاں تمام تر دعوت الی اللہ کے حق میں ہیں۔ یہ تبدیلیاں دعوت الی اللہ کے کام ہی کے لیے ظہور میں آئی ہیں۔ جو لوگ ان تبدیلیوں کو جانیں اور ان کو بھرپور طور پر دعوت الی اللہ کے مقصد کے لیے استعمال کریں، وہی آخری دور کے وہ خوش قسمت لوگ ہوں گے جن کو حدیث میں "اخوان رسول" کہا گیا ہے۔ کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 161۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.