Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Electronic markaz.

Urdu · 2 min

الیکٹرانک مرکز دعوتی کام کو منظم کرنے کے معاملے میں بھی یہی امکان پوری طرح پیدا ہو چکا ہے۔ قدیم زمانے میں کوئی دعوتی کام عملاً صرف محدود علاقے میں ہو سکتا تھا۔ حدیث کے الفاظ میں، آج یہ مطلوب ہے کہ سطحِ زمین کے تمام چھوٹے اور بڑے گھروں میں اسلام کا کلمہ داخل کر دیا جائے۔ لا يبقى على ظهر الأرض بيت مدرٍ ولا وبرٍ إلا أدخله الله كلمة الإسلام.

اس سے کم درجے کے کسی کام کو مطلوب درجے کا کام قرار نہیں دیا جا سکتا۔ موجودہ زمانے میں جو دعوتی کام مطلوب ہے، وہ عالمی دعوت کا کام ہے۔ اسی مصلحت کی بنا پر اللہ تعالیٰ نے موجودہ زمانے میں ایسے حالات پیدا کیے جس کی بنا پر پوری دنیا ایک گلوبل ولیج بن گئی۔ آج یہ ممکن ہو گیا کہ جدید وسائل کو استعمال کر کے عالمی دعوت کا کام کیا جائے۔

آج عالمی دعوت کے مشن کو مقامی مرکز درکار نہیں ہے، بلکہ اس کو عالمی مرکز درکار ہے۔ خدا کی خصوصی نصرت کا یہ امکان آج پوری طرح وجود میں آ چکا ہے۔ اس امکان کو ایک لفظ میں دعوت کا الیکٹرانک سینٹر کہا جا سکتا ہے۔ دورِ جدید کا الیکٹرانک سینٹر بظاہر ایک محدود رقبۂ زمین پر ہوگا، لیکن اپنے دعوتی رول کے اعتبار سے وہ عالمی سطح پر اپنے کام کو منظم کرنے کا اہل ہوگا۔

کتابِ معرفت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 160۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.