پیغمبروں کا دور پیغمبروں کا دور آدم سے شروع ہوا، جو پہلے انسان بھی تھے اور پہلے پیغمبر بھی۔ آدم کی پیدائش کی تاریخ معلوم نہیں، یہ دور آخرکار محمد ابن عبداللہ ابن عبدالمطلب پر ختم ہوا، جو آخری پیغمبر کی حیثیت رکھتے تھے۔ قرآن میں صرف 25 پیغمبروں کا ذکر ہے، البتہ بائبل میں مزید پیغمبروں کا تذکرہ ہے جن کا تعلق بنی اسرائیل سے تھا، تاہم تمام پیغمبروں میں صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات استثنائی طور پر محفوظ ہیں۔ اب قیامت تک کے لیے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا دین ہی ہدایت الہی کا واحد مستند ماخذ، یعنی authentic source، کی حیثیت رکھتا ہے۔
کتابِ معرفت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 150۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.