بنو اسماعیل کا دور بنو اسماعیل کا دور اس وقت شروع ہوتا ہے جبکہ حضرت ابراہیم نے اپنی اہلیہ ہاجرہ اور اپنے بیٹے اسماعیل کو عرب کے صحرا میں بسا دیا۔ اس کا مقصد عرب میں ایک نئی نسل تیار کرنا تھا۔ یہ واقعہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے تقریباً ڈھائی ہزار سال پہلے پیش آیا۔ اس کا مقصد دراصل پیغمبر اسلام کے لیے ایک تیار شدہ نسل، یعنی پریپیئرڈ جنریشن، فراہم کرنا تھا۔
یہ منصوبہ پوری طرح کامیاب ہوا۔ بنو اسماعیل کی اسی نسل میں پیغمبر اسلام پیدا ہوئے، اور اسی نسل میں کام کر کے آپ کو ساتھیوں کی وہ ٹیم حاصل ہوئی جس نے تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 150۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.