اصحابِ رسول کا دور، اصحابِ رسول سے مراد اصحابِ محمد ہیں۔ اصحابِ محمد پیغمبروں کی تاریخ میں ایک مستثنیٰ گروہ کی حیثیت رکھتے ہیں؛ انہوں نے اپنی اجتماعی کوشش سے تاریخ میں پہلی بار یہ کارنامہ انجام دیا کہ توحید کے مشن کو دعوت کے مرحلے سے آگے بڑھا کر انقلاب کے مرحلے تک پہنچا دیا۔ اصحابِ رسول کی کوششوں سے تاریخ میں ایک نیا عمل، یعنی پراسیس، جاری ہوا: بعد کے تمام سماجی، سیاسی، اور سائنسی انقلابات اسی تاریخی عمل کا نتیجہ ہیں۔ کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 150۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.