Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Hidayat ka intezaam.

Urdu · 2 min

ہدایت کا انتظام، یہی وہ مصلحت ہے جس کی بنا پر انسان کے لیے ہدایت کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ انسانوں کی ہر نسل کے درمیان خدا نے اپنے پیغمبر بھیجے؛ ان پیغمبروں نے انسان کو بتایا کہ انسان کے لیے اس دنیا میں صحیح روش کیا ہے اور غلط روش کیا۔ پیغمبر نے بتایا کہ موت سے پہلے کی زندگی انسان کے لیے امتحان کی زندگی ہے۔ موت کے بعد انسان کی ابدی زندگی، یعنی ایٹرنل لائف، شروع ہوگی جہاں وہ اپنے عمل کے مطابق یا تو انعام پائے گا یا وہ سزا کا مستحق ٹھہرے گا۔

پیغمبروں کی آمد کا یہ سلسلہ ہزاروں سال تک جاری رہا، مگر عملاً صرف یہ ہوا کہ یہ تمام پیغمبر صرف انفرادی اعلان، یعنی اناؤنسمنٹ کے درجے میں، اپنا کام کر سکے۔ ان کا مشن اجتماعی انقلاب کے درجے تک نہیں پہنچا۔ کتابِ معرفت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 140۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.