Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Fitne ka khaatma

Urdu · 2 min

فتنے کا خاتمہ: صحابہ کی جماعت نے جو کام انجام دیا، اس میں سے ایک خاص کام وہ ہے جس کو قرآن میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلَّهِ. سورہ نمبر 8، آیت 39۔ فتنے سے مراد وہی چیز ہے جس کو مذہبی جبر، یعنی religious persecution، کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں مذہبی جبر، مذہب کی نسبت سے، سب سے بڑا مسئلہ تھا۔

اسی حقیقت کی طرف قرآن کی سورہ البروج، سورہ نمبر 85، آیت 4 تا 7 میں اشارہ کیا گیا ہے۔ اس عمومی مذہبی جبر کی بنا پر قدیم زمانے میں صرف یہی نہیں تھا کہ مذہب کے بارے میں اختیار، یعنی choice، ختم ہو گیا تھا، بلکہ ہر پہلو سے آزادانہ غور و فکر کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ حکومتیں اس مذہبی جبر کی سرپرستی کرتی تھیں، کیونکہ اربابِ حکومت اس کو اپنے سیاسی اقتدار کے باقی رکھنے کے لیے نہایت مفید سمجھتے تھے۔ جمہوری دور میں ایک سیاسی پارٹی ووٹروں سے مینڈیٹ حاصل کرتی ہے۔

جمہوری دور میں ایک سیاسی پارٹی ووٹروں سے مینڈیٹ حاصل کرتی ہے۔ قدیم زمانے میں بادشاہ مشرکانہ عقائد سے اپنے لیے حکومت کا حق حاصل کرتے تھے۔ کتابِ معرفت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 98۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.