Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Marifat ka safar.

Urdu · 4 min

معرفت کا سفر گورنمنٹ سروس میں ایک ضابطہ ہے، جس کو بریک اِن سروس کہا جاتا ہے۔ اگر آپ گورنمنٹ سروس میں ہوں اور آپ 20 سال تک سروس کرتے رہیں، اس کے بعد اچانک آپ بلا سبب اور بلا اجازت ڈیوٹی پر نہ آئیں، تو آپ کی ساری سینیورٹی ختم ہو جائے گی۔ آپ پیچھے لوٹ کر دوبارہ وہاں پہنچ جائیں گے جہاں سے آپ نے سروس شروع کی تھی۔ اس معاملے کو اصطلاح میں بریک اِن سروس کہا جاتا ہے۔

یہی معاملہ معرفت، یعنی Realization of God کے سفر کا بھی ہے۔ اگر آپ معرفت کا سفر شروع کریں اور ایک مدت تک آپ مسلسل اس پر چلتے رہیں، پھر آپ ایک عذر، یعنی excuse، لے کر وقتی طور پر معرفت کے سفر کو روک دیں، تو یہ رکنا صرف ایک وقتی رکنا نہ ہوگا، بلکہ وہ بریک اِن معرفت کے ہم معنی بن جائے گا۔ یعنی آپ پیچھے لوٹ کر دوبارہ اس ابتدائی مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں سے آپ نے اپنا سفرِ معرفت شروع کیا تھا۔ آدمی پر حقیقت کھلتی ہے، اور وہ معرفت کا مسافر بن جاتا ہے۔

پھر درمیان میں کچھ غیر متعلق تقاضے پیش آتے ہیں، جن کو عذر بنا کر آدمی اپنے سفرِ معرفت کو روک دیتا ہے۔ مثلاً خاندانی تقاضا، مادی منفعت کا تقاضا، ذاتی رجحان کا تقاضا، وغیرہ۔ ایسے موقع پر آدمی کو چاہیے کہ وہ اس قسم کے کسی تقاضے کو ہرگز اپنے لیے عذر نہ بنائے۔ وہ دوسرے تمام تقاضوں کو نظرانداز کرتے ہوئے معرفت کے سفر کو جاری رکھے۔

ایسا ہی شخص منزل تک پہنچے گا۔ اور جس آدمی نے کسی غیر متعلق تقاضے کو لے کر اس کو اپنے لیے عذر بنا لیا، تو وہ اس کے لیے بریک اِن معرفت کا واقعہ بن جائے گا۔ یہ ایک نہایت سنگین معاملہ ہے۔ معرفتِ حق کے مسافر کو ایسی غلطی کبھی نہیں کرنا چاہیے، ورنہ وہ ایسے نقصان سے دوچار ہوگا جس کی تلافی دوبارہ ممکن نہیں۔

کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 43۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.