Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Aql,Fitrat.

Urdu · 4 min

عقل فطرت ہر انسان کی پہلی ضرورت ہے کہ وہ اپنے خالق کی معرفت حاصل کرے۔ اس معرفت سے بڑی کوئی چیز دنیا میں نہیں۔ اس معرفت کے حصول میں عقل کا حصہ 50% ہے، اور فطرت کا حصہ 50%۔ دونوں میں سے کوئی بھی آزادانہ طور پر معرفت کے حصول کے لیے کافی نہیں۔

معرفت ایک پروسیس ہے۔ اس پروسیس میں پہلا مرحلہ تلاش کا ہوتا ہے۔ تلاش کا یہ سفر عقل کی رہنمائی میں طے ہوتا ہے۔ مگر عقل اپنے آپ میں کافی نہیں۔

عقل آدمی کو جہاں تک پہنچاتی ہے، وہ صرف احتمال، یعنی probability ہے۔ عقلی غور و فکر کے ذریعے آدمی نظری اعتبار سے اس زنِ غالب تک پہنچ جاتا ہے کہ خدا کا وجود ہے۔ اس کے آگے کا درجہ یقین، یعنی conviction ہے۔ اور عقل تنہا کسی شخص کو اس معاملے میں یقین تک نہیں پہنچاتی۔

اس معاملے میں یقین تک پہنچنے کا واحد ذریعہ فطرت ہے۔ فطرت ہر انسان کو پیدائشی عطیے کے طور پر ملتی ہے۔ خالق نے انسانی فطرت کے اندر اپنا شعور پوری طرح پیوست کر دیا ہے، ٹھیک اسی طرح جس طرح ماں کی محبت ہر انسان کے اندر پیدائشی طور پر پیوست ہے۔ عقل کے ذریعے آدمی نظری معرفت تک پہنچتا ہے، اور فطرت کے ذریعے یقینی معرفت تک۔

یہ فطرت ہر انسان کے اندر پیدائشی طور پر موجود ہوتی ہے۔ فطرت ہر آدمی کے لیے یقین کے حصول میں مددگار بن سکتی ہے، لیکن عملاً یہ ہوتا ہے کہ انسان طرح طرح کے distraction میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ یہ distraction اس کی فطرت پر پردہ ڈال دیتے ہیں۔ اس طرح آدمی کی فطرت اپنا اصل کام نہیں کر پاتی۔

موجودہ زمانے میں distraction کے اسباب بہت بڑھ گئے ہیں۔ مثلاً موبائل، شاپنگ، پارٹیاں، خاندانی فنکشن، معاشی مصروفیت وغیرہ۔ موجودہ زمانے میں لوگ عام طور پر خدا کی سچی معرفت سے محروم ہیں۔ خدا ان کے لیے ایک رسمی عقیدہ ہے، نہ کہ ایک دریافت۔

اس کا سبب یہی distraction ہے۔ معرفت کی قیمت یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو ہر قسم کے distraction سے پوری طرح بچائے۔ اس لازمی قیمت کو ادا کیے بغیر کسی بھی شخص کو خدا کی معرفت ملنے والی نہیں۔ کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 35۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.