Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Marifat-e-aala ki misaal.

Urdu · 4 min

معرفتِ اعلیٰ کی مثال عبداللہ ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ ان سے بیان کیا زکوان نے، جو کہ حضرت عائشہ کے دربان تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ عبداللہ ابن عباس آئے اور انہوں نے حضرت عائشہ سے ملنے کی اجازت چاہی۔ میں حضرت عائشہ کے پاس گیا، اس وقت ان کے بھتیجے عبداللہ ابن عبدالرحمن ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے حضرت عائشہ سے کہا کہ عبداللہ ابن عباس آئے ہیں اور وہ آپ سے ملنے کی اجازت چاہتے ہیں۔

ان کے بھتیجے ان کی طرف جھکے اور کہا کہ یہ عبداللہ ابن عباس ہیں۔ حضرت عائشہ اس وقت موت کے قریب تھیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوڑو ابن عباس کو۔ انہوں نے کہا کہ اے میری ماں، ابن عباس آپ کی اولاد کے صالحین میں سے ہیں۔

وہ آپ کو سلام کہہ رہے ہیں اور آپ سے ملنے کی اجازت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تم چاہتے ہو تو ان کو اجازت دے دو۔ پھر میں نے عبداللہ ابن عباس کو اندر داخل کیا۔ وہ بیٹھے اور کہا، آپ کو بشارت ہو، کیونکہ آپ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب سے ملاقات میں اب اتنی ہی دوری ہے کہ روح آپ کے جسم سے نکل جائے۔

آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سب سے زیادہ محبوب تھیں، اور رسول اللہ صرف پاک روح سے محبت کر سکتے تھے۔ ابوا کی رات میں آپ کا ہار گر گیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے رات کو روانہ ہوئے، یہاں تک کہ منزل پر صبح کی۔ اس وقت لوگوں کے پاس پانی نہیں تھا، تو اللہ تعالی نے تیمم کی آیت المائدہ 6 اتاری۔

یہ آپ کے سبب سے ہوا۔ اس طرح امت کے لیے رخصت کا حکم اترا، اور آپ کے لیے ساتویں آسمان سے بارات لے کر جبریل امین اترے۔ چنانچہ ہر مسجد میں صبح و شام آپ کا ذکر ہونے لگا، اور وہ آیتیں پڑھی جانے لگیں۔ اس کو سن کر حضرت عائشہ نے کہا، دعني منك يا ابن عباس، فوالذي نفسي بيده، لوددت أني كنت نسيا منسيا.

اے ابن عباس، مجھ کو چھوڑو۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، میں تو یہ چاہتی ہوں کہ میں بھولی بسری بن جاؤں۔ الطبقات الکبریٰ، ابن سعد، جلد 8، صفحہ 51، بحوالہ کتاب احکام النساء لعبدالرحمن ابن علی الجوزی، صفحہ 431۔ کتاب: کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 25۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.