Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

ڈارون کا اعتراف

Urdu · 2 min read

چارلس ڈارون (1809-1882) نے يه نظريه پيش كيا كه انسان دوسرے حيوانات هي كي ترقي يافته نسل هے۔ يه ايك بے حد عجيب نظريه تھا۔ كيونكه انسان انتهائي غير معمولي حد تك دوسرے جانوروں سے مختلف هے۔ پھر كيسے يه ممكن هوا كه اميبا كا دماغ ترقي كرتے كرتے انسان كا دماغ بن جائے۔ يه نظريه اتنا بعيد از قياس تھا كه ڈارون خود اپنے اس نظريے كے بارےميں حيراني ميں مبتلا هوگيا۔ اس نے اپني ڈائری (Darwin's Diary, April 1881) ميں لكھاهے

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

Can the mind of man, which has, as I fully believe, been developed from a mind as low as that possessed by the lowest animal, be trusted when it draws such a grand conclusion?...I cannot pretend to throw the least light on such abstruse problems.

(www.pbs.org/wgbh/evolution/darwin/diary/1881.html. accessed on 01 April 2020)

other sourceWords of another person or source

انسان كا دماغ جس كے متعلق ميرا كامل عقيده هے كه وه اس معمولي دماغ سے ترقي كركے بناهے جو انتهائي ادنیٰ حيوانات كو حاصل هوتا هے۔ كيا ايسے دماغ پر اس وقت بھروسه كيا جاسكتا هے، جب كه وه اتنے بڑے بڑے نتائج كررها هو۔ ميں يه دكھانے كي جھوٹي كوشش نهيں كروں گا كه ميں اس قسم كے مشكل مسائل پر كچھ بھي روشني ڈال سكتا هوں۔

حقيقت يه هے كه زندگي اور كائنات كي تشريح كا مسئله ناقابلِ قياس حد تك بڑا مسئله هے۔ كوئي انسان اپني محدود عمر اور محدود صلاحيت كے ساتھ اس كي تشريح كا اهل نهيں هوسكتا۔ يهي وجه هے كه جو شخص بھي اس كي تشريح كرنے بيٹھتا هے وه هميشه احساسِ عجز كا شكار رهتاهے۔ خواه اپني زبان سے وه اس كا اقرار كرے يا نه كرے۔يه واقعه اس بات كا ثبوت هے كه زندگي اور كائنات كي حقيقت بتانے كے ليے انساني دماغ سے برتر ايك دماغ دركار هے۔ يه كام صرف خدا كرسكتا هے، اور خدا نے پيغمبروں كے واسطے سے اس كو انجام ديا هے۔ يه ايك قرينه هے جو پيغمبرانه هدايت كي ضرورت اور واقعيت كو ثابت كرتاهے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content