Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

فطرت كي پكار

Urdu · 2 min read

مسٹر ياكوف زلڈووچ (Yakov Zeldovich) روس کے مشہور سائنس داں ہیں۔ ان کی پیدائش 1914 میں ہوئی، اور وفات 1987 میں ۔ وہ روس كي اكيڈمي آف سائنسز كے ممبر رہ چکے ہیں۔ سوویت یونین کے زمانے میں ماسكو سےشائع ہونے والے انگريزي ماه نامه اسپٹنك (Sputnik) شماره اگست 1987 ميںان کا ايك مضمون چھپا تھا، جس كا عنوان هے

Truth, Progress and the Human Soul

اس مضمون میں مسٹر زلڈووچ نے اپنے بارے ميں اقرار كيا هے كه وه ايك اتھیسٹ هيں، وه خدا اور مذهب كو نهيں مانتے۔ مگر اسي كے ساتھ وه كهتے هيں كه انساني معاشروں ميں مذهب كي موجودگي ايك ثابت شده تاريخي حقيقت هے۔ نيز يه كه روحاني تقاضے انسان كے شعور ميں گهرائي كے ساتھ پيوست هيں

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

Spiritual needs are deeply embedded in human consciousness.

انساني فطرت كي يه نوعيت اتني واضح اور اتني قطعي هے كه تمام سنجيده لوگوں نےاس كا اقرار كيا هے۔ قديم ترين زمانے سے لے كر آج تك تمام انسان اس احساس كو لے كر پيدا هوتےرهے هيں۔ ملحد معاشروں ميں پيدا هونے والے بچے بھي اپنے آپ كو اس احساس سے خالي نه كرسكے۔ انساني فطرت كا يه تقاضا ايك ايسي ماني هوئي حقيقت هے جس كا انكار نهيں كيا جاسكتا۔

اس حقيقت كو مان لينے كے بعد صرف يه سوال باقي رهتاهے كه اس تقاضے كا جواب كيا هے۔مذكوره سائنس داں كا كهنا هے كه اس كا جواب نيچرل سائنس هے۔ مگر يه جواب اپني ترديد آپ هے۔ اس ليے كه نيچرل سائنس ايك مادي چيز هے، اور انساني فطرت كا تقاضا ايك روحاني چيز۔ پھر ايك مادي چيز ايك روحاني سوال كا جواب كس طرح بن سكتي هے۔ حقيقت يه هے كه اس سوال كا جواب صرف خداوند تعالیٰ هے۔ مخلوق اپنے خالق كي تلاش ميں هے، اور خالق كو پانے كے بعد هي مخلوق كو سكون حاصل هوسكتاهےاَلا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ القُلُوبُ(13:28)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content