Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

برتر ہستی کی تلاش

Urdu · 2 min read

ڈاكٹر جے۔وي۔نارليكر (Jayant Vishnu Narlikar) انڈیا کے عالمی شہرت یافتہ ماہر فلکی طبیعیات(astrophysicist) ہیں۔ ان کی پیدا ئش 1938 میں ہوئی۔ ان سے ايك انٹرويو ميں كهاگيا كه ’’مذهبي توهمات‘‘ كي پرستش ميں سائنس داں دوسرے لوگوں سے پيچھے نهيں هيں۔ حتیٰ كه كتنے سائنس داں ديوتاؤں تك ميں عقيده ركھتے هيں۔ اس كے جواب ميں ڈاكٹر نارليكر نے کہا’’مجھے يه بات بے حد ناپسند هے۔ عملاً ميں ديكھتاهوں كه بهت سے سائنس داں ، جب اپني تجربه گاه ميں كام كررهے هوتے هيں تو وه سائنٹفك نقطهٔ نظر كو اپناتے هيں۔ مگر جب وه اپنے گھر جاتےهيں تو وه سائنٹفك طريقے كا بالكل استعمال نهيں كرتے۔ مثال كے طورپر، مغرب كے اعلي تعليم يافته لوگوں ميں جيوتش پر عقيده پھيل رها هے۔ يه ايك نفسياتي مسئله هے۔ انسان كي اس خواهش نے اس كو جنم ديا هے كه وه آسان اور فوري تسكين كو پالے۔ يه حقیقتاً ايك ذهني سهارا هے‘‘۔(ٹائمس آف انڈيا 30 اپريل 1979)

unverifiedAttribution could not be verified automatically

كوئي شخص خواه جاهل هو يا عالم، كامياب هو يا ناكام، زندگي ميںاس كو بار بار ايسے مرحلے پيش آتے هيں، جهاں وه اپنے عجز (helplessness) كا تجربه كرتاهے۔ وه محسوس كرتا هے كه وه بے بس وجود هے۔ يه چيز اس كو اپنے سے برتر هستي كي تلاش كي طرف لے جاتي هے ،جو اس كي كميوں كا بدل بن سكے۔ مغرب كے اعلي تعليم يافته لوگ جن كے ليے مادي مواقع كے تمام دروازے كھلے هوتے هيں، وه جب اپني ’’ذهني تسكين‘‘ كے ليے ما بعد الطبيعيات عقائد كا سهارا ليتے هيں تو باعتبارِ حقيقت يه فرضي نهيںهوتا۔ يه دراصل اپني فطرت كي خاموش پكار كا جواب هوتاهے۔ اگر چه اپني تلاش كا صحيح جواب نه پانے كي وجه سے وه ’’جيوتش‘‘ جيسي توهماتي چيزوں ميںاٹك جاتے هيں— خدا كا وجود نه صرف يقيني هے ،بلكه وه انسان كے ليے اتنا ضروري هے كه اس كے بغير وه ايك لمحه بھي نهيں ره سكتا۔

unverifiedAttribution could not be verified automatically
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content