دینِ فطرت اسلام فطرت کا دین ہے، اسلام کی تعلیمات فطرت کے سادہ اصولوں پر مبنی ہیں۔ عورت اور مرد کے باہمی تعلق کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔ اس معاملے میں اسلام نے چند سادہ اصول مقرر کر دیے ہیں۔ یہ سادہ اصول ہر ایک کے لیے قابلِ عمل ہیں۔
اگر ان کو سنجیدگی کے ساتھ اختیار کر لیا جائے تو ہر خاندان سکون اور عافیت کا گہوارہ بن جائے گا۔ عورت اور مرد کے تعلق کے بارے میں فقہائے اسلام نے بہت سی تفصیلات وضع کی ہیں، مگر یہاں ہم کو ان فقہی تفصیلات سے کوئی بحث نہیں ہے۔ ہم صرف وہ بنیادی اصول بیان کریں گے جو قرآن و حدیث میں مقرر کیے گئے ہیں، اور جو دراصل اسلامی طرزِ معاشرت کی اساس ہیں۔ اس معاملے کی فقہی اور جزئی تفصیلات پر ہر زبان میں کتابیں موجود ہیں۔
دلچسپی رکھنے والے لوگ انہیں ان کتابوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ کتاب: خاتونِ اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 269۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.