Maulana Wahiduddin Khan
5 min left
0:00

← Khatun-e-Islam
Khatun-e-Islam

Nadaani ka kalima

Urdu · 5 min

نادانی کا کلمہ۔ اخبارات میں ایک کیس شائع ہوا ہے: یہ نادرہ بیگم قریشی کا کیس ہے، وہ بلاسپور، مہاراشٹر کی رہنے والی ہیں۔ اس کے شوہر نے ایک لڑکی کی پیدائش کے بعد اس کو طلاق دے دیا۔ اب وہ عدالت کے ذریعے اپنے سابقہ شوہر سے گزارا وصول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا 1 مئی 1986 کی رپورٹ کے مطابق، جب نادرہ بیگم قریشی سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اندور کی شاہ بانو کے راستے پر چل رہی ہے، اور فوجداری قانون کی دفعہ 125 کے تحت اپنے لیے گزارا وصول کرنا چاہتی ہے جبکہ یہ اسلام کے خلاف ہے، تو اس نے تیزی سے جواب دیا کہ اسلام نے میرے لیے کیا کیا ہے کہ میں اس کے اصولوں کی پابندی کروں۔ نہ جج اور نہ وکیل اس میں کامیاب ہو سکے کہ وہ مسز قریشی کو اپنا مقدمہ واپس لینے پر راضی کر سکیں۔ اس نے مسٹر قریشی کی اس پیشکش کو بھی رد کر دیا کہ وہ اس کو اور اس کی لڑکی کو دوبارہ واپس لینے پر تیار ہیں۔ اس نے پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس کو 500 روپیہ ماہوار گزارا دلائے۔

مسز شاہ بانو کے برعکس، وہ ابھی جوان، 30 سال ہے، اور اس نے بی اے تک تعلیم حاصل کی ہے۔ What has Islam done for me that I should follow its tenets? Shoots back Mrs. Nadira Begum Qureshi when asked why she is following in the footsteps of Mrs.

Shah Banu of Indore and seeking maintenance allowance under Section 125. CRPC means Court of Criminal Procedure. Neither the judge nor lawyers could persuade Mrs. Qureshi to withdraw her case.

She rejected Mr. Qureshi's offer to take her and her daughter back. The offer rejected; she called upon the court to get her 500 rupees a month as allowance. Unlike Mrs.

Shah Banu, she is young, 30, and educated means graduated. یہ ایک نادان عورت کا کلمہ ہے، نہ کہ واقف کار عورت کا کلمہ۔ یہ ایک نادان عورت کا کلمہ ہے، نہ کہ واقف کار عورت کا کلمہ۔ مذکورہ خاتون اگر تاریخ سے واقف ہوتی تو وہ جانتی کہ عورت کو جو کچھ ملا ہے اسلام ہی کے ذریعے ملا ہے۔

حتیٰ کہ ایک عورت کا کھڑے ہو کر یہ کہنا کہ اسلام نے میرے لیے کیا کیا، یہ بھی اسلام ہی کا طیہ ہے۔ اسلام سے پہلے عورت کو یہ درجہ ہی حاصل نہ تھا کہ وہ برسرِ عام کھڑی ہو کر اس طرح آزادانہ کلام کر سکے۔ کتاب خاتونِ اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 230۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.