Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Khatun-e-Islam
Khatun-e-Islam

Aurat mard se zyada qabil e ehteram

Urdu · 2 min

عورت مرد سے زیادہ قابلِ احترام۔ عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: "يا رسول الله، من أحقّ الناس بحسن صحابتي؟ " قال: "أمّك." قال: "ثم من؟ " قال: "أمّك." قال: "ثم من؟

" قال: "أمّك." قال: "ثم من... " قال: "ثم أبوك." صحیح البخاری، حدیث نمبر 5971۔ یعنی: حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے کہا کہ "اے خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، لوگوں میں کون ہے جو سب سے زیادہ میرے حسنِ سلوک کا مستحق ہے؟ " آپ نے فرمایا: "تمہاری ماں۔

" اس نے کہا کہ "پھر کون؟ " آپ نے فرمایا: "تمہاری ماں۔ " اس نے کہا کہ "پھر کون? " آپ نے فرمایا: "تمہاری ماں۔

" اس نے کہا کہ "پھر کون؟ " آپ نے فرمایا: "تمہارا باپ۔ " ماں کی صورت میں عورت کو سب سے زیادہ قابلِ احترام بنانا بتاتا ہے کہ اسلام کس قسم کا معاشرہ دیکھنا چاہتا ہے۔ اسلام کے نزدیک سب سے زیادہ بہتر معاشرہ وہ ہے جس میں عورت کو سب سے زیادہ عزت اور احترام کا مقام حاصل ہو۔

جو شخص ماں کے روپ میں ایک خاتون کا سب سے زیادہ لحاظ کرے، اس کے اندر لازمی طور پر یہ مزاج بنے گا کہ وہ دوسری خواتین کا بھی سب سے زیادہ لحاظ کرے۔ اس طرح پورے معاشرے میں عورت کو وہ مقام مل جائے گا جو گھر کے اندر ایک ماں کو ملا ہوا ہے۔ کتاب "خاتونِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 220۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.