← Khatun-e-IslamKhatun-e-Islam
Quran o Hadees
Urdu · 8 min
قرآن و حدیث۔ قرآن اور حدیث میں نہایت تفصیل کے ساتھ عورت کے متعلق احکام ہیں، نیز عورت اور مرد کے باہمی تعلقات کے بارے میں واضح تعلیمات درج ہیں۔ یہاں ان میں سے کچھ آیتیں اور حدیثیں ما ترجمہ نقل کی جاتی ہیں۔ آیات: وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا سورہ نمبر 4، آیت 19۔
یعنی: "اور عورتوں کے ساتھ اچھی طرح گزر کرو، اگر وہ تم کو ناپسند ہوں تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تم کو پسند نہ ہو، مگر اللہ نے اس میں تمہارے لیے بہت بڑی بھلائی رکھ دی ہو۔ " وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ سورہ نمبر 2، آیت 228۔ یعنی: "اور عورتوں کے لیے بھی معروف طریقے پر وہی ہے جو مردوں کے لیے ہے، اور مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے، اور اللہ غالب ہے، حکیم ہے۔ " لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ نَصِيبًا مَفْرُودًا سورہ نمبر 4، آیت 7۔
یعنی: "مردوں کے لیے اس میں حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا، اور عورتوں کے لیے اس میں حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا، خواہ تھوڑا ہو یا زیادہ؛ یہ حصہ مقرر ہے۔ " وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً سورہ نمبر 30، آیت 21۔ یعنی: "اور اللہ کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری جن سے بیویاں پیدا کیں، تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو، اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھ دی۔ " مَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَلَا يُجْزَى إِلَّا مِثْلَهَا وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ سورہ نمبر 40، آیت 40۔
یعنی: "جس نے برا عمل کیا، اس کو اسی کے بقدر بدلہ ملے گا، اور جس نے نیک عمل کیا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو، تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے؛ وہاں ان کو بے حساب رزق دیا جائے گا۔ " وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا سورہ نمبر 4، آیت 124۔ یعنی: "اور جو کوئی نیک عمل کرے گا، وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو، تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے، اور ان کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔ " مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ سورہ نمبر 16، آیت 97۔
یعنی: "اور جو کوئی نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو، تو ہم اس کو جلائیں گے، اچھا جلانا، اور ان کو اجر دیں گے ان کے بہترین عمل کے مطابق جو وہ کرتے تھے۔ " وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ سورہ نمبر 9، آیت 71۔ یعنی: "اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں، وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں، وہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں؛ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ رحم فرمائے گا۔ اللہ عزیز و حکیم ہے۔
" فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَاتَلُوا وَقُتِلُوا وَقَاتَلُوا وَقُتِلُوا لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ثَوَابًا مِنْ عِندِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِندَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ سورہ نمبر 3، آیت 195۔ یعنی: "پس ان کے رب نے ان کو جواب دیا کہ میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع نہیں۔ " یعنی: "پس ان کے رب نے ان کو جواب دیا کہ میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع کرنے والا نہیں، خواہ وہ مرد ہو یا عورت؛ تم سب ایک دوسرے سے ہو۔ پس جن لوگوں نے ہجرت کی، اور جو اپنے گھروں سے نکالے گئے، اور میری راہ میں ستائے گئے، اور وہ لڑے اور مارے گئے، ان کی خطائیں ضرور میں ان سے دور کر دوں گا، اور ان کو ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔
یہ ان کا بدلہ ہے اللہ کے یہاں، اور بہترین بدلہ اللہ ہی کے پاس ہے۔ " کتاب خاتون اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 186.