Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Khatun-e-Islam
Khatun-e-Islam

Ujrati viladat

Urdu · 4 min

اجرتی ولادت۔ جدید دور نے جو چیزیں پیدا کی ہیں، ان میں سے ایک وہ ہے جس کو نیابتِ مادری، یعنی سروگسی، کہا جاتا ہے۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں 1976 سے 1986 تک مصنوعی حمل، یعنی artificial insemination، کے ذریعے 500 لڑکے پیدا کیے جا چکے ہیں۔ امریکہ میں اس وقت تقریباً 12 اس قسم کے مراکز، یعنی surrogate centers، کام کر رہے ہیں۔

ان مراکز میں مزید اضافے کا امکان ہے، کیونکہ امریکہ میں تقریباً 15% شادی شدہ افراد طبی طور پر غیر زرخیز، یعنی infertile ہیں۔ ٹائم: 19 جنوری 1987۔ مسٹر ولیم اسٹرن اور الزبتھ اسٹرن کے یہاں اولاد نہیں تھی۔ انہوں نے طے کیا کہ وہ کسی خاتون کو معاوضہ دے کر اس کے رحم کو استعمال کریں گے، اور اپنے لیے ایک بچہ حاصل کریں گے۔

1985 میں 20,000 ڈالر ادا کر کے انہوں نے میری بیتھ وائٹ ہیڈ سے معاہدہ کیا، اس کے رحم میں مسٹر اسٹرن کا مادہ بذریعہ انجکشن داخل کر دیا گیا۔ اس عمل کے ذریعے ایک بچی پیدا ہوئی۔ اب مسز وائٹ ہیڈ کی ممتا جاگ اٹھی۔ اس نے بچی کو مسٹر اسٹرن اور مسز اسٹرن کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ معاملہ عدالت تک پہنچا۔ عدالت نے اس کو معاہدہ، یعنی contract، کا معاملہ قرار دے کر بچی کو مسٹر اسٹرن کے حوالے کیے جانے کا فیصلہ کیا۔ وہ 5 پولیس کے آدمیوں کو لے کر مسز وائٹ ہیڈ کے گھر آئے، تو خاتون بچی کو لے کر گھر کے پچھلے دروازے سے بھاگ گئی۔ تاہم وہ دوسرے شہر میں پکڑی گئی، اور آخر کار بچی اسٹرن اور مسز اسٹرن کے حوالے کر دی گئی۔

اب امریکہ میں اس پر اخلاقی بحثیں شروع ہو گئی ہیں۔ نیو جرسی کے بشپ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مادری نیابت کا طریقہ بچے کو محض ایک سودا بنا دیتا ہے، اور عورت کو محض ایک بچہ ساز۔ "Srogacy exploits a child as a commodity and exploits a woman as a baby marker. " 46۔

دوسری طرف، جو عورت دوسرے شخص کے لیے بچہ پیدا کرتی ہے، وہ خود سخت قسم کی نفسیاتی پیچیدگی میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ اس قسم کی ایک عورت، الزبتھ کین، نے کہا کہ مجھے اپنے بچے کی یاد ستاتی ہے۔ ان احساسات کو دبانے کے لیے مجھے برسوں کی مدت درکار ہوگی۔ I miss my baby.

I had to suppress those feelings for years. جنسی آزادی کا غیر فطری نظریہ، جو غیر فطری مسائل پیدا کرتا ہے، مذکورہ واقعہ اس کی صرف ایک جزوی مثال ہے۔ کتاب: خاتون اسلام، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 181۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.